Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

افنی حیفتس کالونی کی توسیع صیہونی قبضے کو قانونی جواز نہیں دے سکتی: حماس

طولکرم – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما محمود مرداوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ طولکرم کے جنوب مشرق میں شہریوں کی اراضی پر قائم کی گئی صیہونی بستی “افنی حیفتس” کی توسیع کے لیے اسرائیلی قابض فوج کا ایک نئے سٹرکچرل پروجیکٹ کا اعلان ایک خطرناک جارحیت اور صیہونی غصب کی ایسی کارروائی کی نمائندگی کرتا ہے جس کا ہدف ایک نیا زمینی واقعہ مسلط کرنا اور ہماری قوم کو اس کی زمین سے جلاوطن کرنا ہے۔

رہنما مرداوی نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ مسلسل جاری آباد کاری کے یہ منصوبے ہماری مقبوضہ زمین پر قابض دشمن کو کوئی سند جواز فراہم نہیں کریں گے اور فلسطینی عوام کے ثبات، نیز ان کے قومی و تاریخی حقوق سے وابستگی کے سامنے ناکام ہو جائیں گے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاری کی یہ شدت فاشسٹ صیہونی حکومت کی کھلی سرپرستی میں جاری ہے۔

حماس کے رہنما نے طولکرم اور مغربی کنارے کی تمام گورنریوں میں فلسطینی عوام اور انقلابی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہر دستیاب وسیلے سے آباد کاری کی توسیع کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحرک ہو جائیں اور زمین نیز مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے غاصبوں اور یہودی آباد کاروں کے قدموں تلے مزاحمت کی آگ کو تیز کریں۔

مرداوی نے اپنے بیان کے اختتام میں قومی کوششوں کو متحد کرنے اور الحاق ،نیز توسیع کے منصوبوں کا راستہ روکنے کے لیے مزاحمت کی تمام صورتوں کو متحرک کرنے کی دعوت دی اور زور دیا کہ ہمارے مزاحمتی عوام کا عزم قابض دشمن اور اس کی فاشسٹ حکومت کے منصوبوں کے سامنے ایک ناقابلِ تسخیر بند ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قابض حکام نے طولکرم شہر کے جنوب مشرق میں واقع “افنی حیفتس” یہودی کالونی کی توسیع کے لیے ایک سٹرکچرل پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا جسے اسرائیلی پلاننگ سینٹر پر شائع کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan