Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

وادی النعم میں بڑے پیمانے پر انہدام کا خطرہ، 400 سے زائد مکانات کی مسماری کا انتباہ

نقب – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی افواج نے سنہ 1948ء میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے خطہ نقب میں واقع گاؤں وادی النعم پر دھاوا بولا اور مقامی باشندوں کے مکانات کی مسماری کے نوٹسز تقسیم کرنا شروع کر دیے، جو سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے محروم کرنے کی طرف ایک خطرناک پیش قدمی ہے۔

عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے گاؤں پر دھاوا بول کر مقامی باشندوں کو مسماری کے نوٹسز تھمانا شروع کیے، جبکہ اسی دوران گاؤں کے مکانات کے خلاف 400 سے زائد مسماری کے احکامات جاری کرنے کے منصوبے بھی بنائے جا رہے ہیں جو خطے میں فلسطینی وجود کو نشانہ بنانے والی ایک نئی شدت پسندی کا پیش خیمہ ہے۔

یہ اقدامات مسماری کی اس منظم پالیسی کے تسلسل میں سامنے آئے ہیں جو نقب میں فلسطینی دیہات بالخصوص سرکاری حیثیت سے محروم رہائشی بستیوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جنہیں برسوں سے تعمیرات و شہری توسیع پر سخت پابندیوں کے ساتھ ساتھ تعمیراتی اجازت ناموں اور بنیادی سہولیات سے محرومی کا سامنا ہے۔

وادی النعم کا شمار سرکاری طور پر غیر تسلیم شدہ فلسطینی دیہات میں ہوتا ہے جس کے باشندے شہری منصوبہ بندی، بنیادی ڈھانچے اور بنیادی خدمات کے فقدان کے ساتھ ساتھ اپنی زمینوں پر قائم گھروں اور تعمیرات کی مسماری کی مسلسل دھمکیوں کے سائے میں انتہائی کٹھن حالات زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ پیش رفت حالیہ دنوں کے دوران نقب کے متعدد دیہات میں مسماری اور بے دخلی کی کارروائیوں میں اضافے کے عین موقع پر سامنے آئی ہے، باوجود اس کے کہ مقامی باشندے قانونی چارہ جوئی کے ذریعے ان اقدامات کو رکوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رواں نومبر کی 20 تاریخ کو بھی سرکاری حیثیت سے محروم متعدد دیہات میں مسماری کی کارروائیاں جاری رہیں جبکہ گاؤں السرہ کے درجنوں باشندوں کو ایسے نوٹسز موصول ہوئے جن میں ان سے زیادہ سے زیادہ 30 دن کی مہلت کے اندر زمینیں خالی کرنے اور عمارتوں، دیواروں و تنصیبات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، نیز اسی نوعیت کی دھمکیاں دیگر رہائشی بستیوں کو بھی دی گئی ہیں۔

نقب میں سرکاری طور پر غیر تسلیم شدہ فلسطینی دیہات کو سرکاری شناخت اور شہری منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث مسلسل گھیراؤ اور دباؤ کی صورتحال کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے باشندوں کو تعمیراتی اجازت نامے نہیں مل پاتے اور ان کے گھر و تعمیرات بار بار مسماری کے نوٹسز کی زد میں رہتے ہیں۔

اس پالیسی کے پھیلاؤ کے ایک واضح اشاریے کے طور پر گذشتہ جولائی میں اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کی ایک کمیٹی کے سامنے پیش کیے گئے سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوا تھا کہ سنہ 2025ء کے دوران خطہ نقب میں تعمیراتی قوانین کے نفاذ اور مسماری کی 5742 کارروائیاں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan