Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیلی فورسز کا نقب کی مساجد کا گھیراؤ

مقبوضہ فلسطین – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں کے عرب قصبوں میں مساجد اور مذہبی شعائر کے خلاف اپنی تنگ نظری اور دباؤ کے اقدامات میں اضافہ کرتے ہوئے خطہ نقب کے قصبے حورہ کی ایک مسجد سے لاؤڈ اسپیکرز اور ساؤنڈ سسٹم ضبط کر لیے ہیں، جو مساجد کے کردار کو محدود کرنے اور انہیں اپنا دینی پیغام ادا کرنے سے روکنے کی طرف ایک نیا قدم ہے۔

قابض پولیس نے آج اتوار کے روز قصبے حورہ کی ایک مسجد پر دھاوا بولا اور نام نہاد اسرائیلی ’’شور شرابے کی روک تھام کے قانون‘‘ کی خلاف ورزی کا بہانہ بناتے ہوئے مسجد کے لاؤڈ اسپیکرز اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیے۔

نقب کی عرب آبادیوں میں مساجد اور مذہبی زندگی کے مظاہر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی اقدامات کے تکرار کے سائے میں اس قدم نے قصبے کے باشندوں اور نمازیوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

صوتی آلات کی ضبطی قابض پولیس اور اسرائیلی بلدیاتی حکام کی جانب سے مساجد کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کے اس سلسلے کا حصہ ہے جس میں عبادت گاہوں پر دھاوا بولنے اور ان کے صوتی آلات ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ائمہ مساجد اور مساجد کی کمیٹیوں پر بھاری مالی جرمانے عائد کرنے کا جواز فراہم کرنے کے لیے ماحولیاتی ضوابط اور شور کی روک تھام کے قوانین کا سہارا لیا جاتا ہے۔

یہ پالیسیاں محض اذان دینے اور لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال پر پابندی تک محدود نہیں بلکہ یہ نقب میں عرب وجود کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی اقدامات کے ایک وسیع تر تناظر میں سامنے آئی ہیں جن میں گھروں کی مسماری، زمینوں پر قبضہ اور کارکنان کا تعاقب شامل ہے، جس سے مقامی باشندوں پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی عرب و اسلامی شناخت کو خطرات لاحق ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan