Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

شمال مغربی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی واپسی پر پابندی، حماس کا ردعمل

مقبوضہ بیت المقدس –(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقوں کے فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور زمینوں تک رسائی دینے والے اجازت ناموں (پرمٹس) کی منسوخی ان کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ ایک ایسی منظم پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد انہیں ہجرت پر مجبور کرنا اور شہر کو یہودیانے کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

حماس کا یہ موقف گورنری بیت المقدس کے اس اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ قابض حکام نے گاؤں النبی صموئیل، بیت اکسا اور محلہ الخلایلہ کے متعدد باشندوں کے اجازت نامے منسوخ کر کے انہیں اپنے گھروں کو واپس لوٹنے سے محروم کر دیا ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اور تحریک کے دفتر برائے امور بیت المقدس کے سربراہ ہارون ناصر الدین نے ایک اخباری بیان میں ان آبادیوں کے باشندوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور نام نہاد ’’عظیم تر بیت المقدس‘‘ کے منصوبوں پر تیز رفتار عمل درآمد کے درمیان تعلق جوڑتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے اکھاڑ پھینکنے اور شہر میں ایک نئی آبادیاتی حقیقت مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم انہوں نے قرار دیا کہ مقامی باشندوں کا اپنی زمین اور حقوق سے مضبوط وابستگی رکھنا ان پالیسیوں کو ناکام بنانے کے لیے کافی ہے۔

ہارون ناصر الدین نے عرب اور اسلامی سطح پر اہل بیت المقدس کے لیے سیاسی اور عوامی حمایت میں اضافہ کرنے، انہیں اپنی سرزمین پر ثابت قدم رہنے میں مدد دینے اور انہیں نشانہ بنانے والے اقدامات کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے باشندگان بیت المقدس سے اپیل کی کہ وہ جبری بے دخلی اور یہودیانے کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے باہم متحد ہو جائیں، اور عالمی برادری نیز انسانی حقوق و فلاحی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اجازت ناموں کی منسوخی کا سلسلہ رکوانے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اس کے ذمہ داران کا احتساب کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

واضح رہے کہ اجازت ناموں کے نفاذ کا سلسلہ ستمبر سنہ 2025ء سے شروع ہوا تھا جب قابض حکام نے نسلی امتیاز کی دیوار اور فوجی چوکیوں کے ذریعے پہلے سے الگ تھلگ کی گئی ان تینوں آبادیوں کو ’’رابطہ زونز‘‘ (کانٹیکٹ زونز) قرار دیا تھا۔

گورنریٹ بیت المقدس کے مطابق سب سے پہلے النبی صموئیل اور محلہ الخلایلہ کے باشندوں کے لیے اجازت ناموں کا اجرا شروع کیا گیا تھا تاکہ بعد ازاں اسے بیت اکسا کے باشندوں تک بھی پھیلایا جا سکے، اور مقامی باشندوں کو مقناطیسی کارڈ اور ایک سال کی مدت کا خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے کا پابند بنایا گیا تھا۔

گورنریٹ نے واضح کیا کہ مقامی باشندوں کو ان کی آبادیوں کو گردونواح سے الگ کرنے والی فوجی چوکی پر یہ اجازت نامہ دکھانا لازم ہوتا ہے، جس کے ذریعے قابض حکام دو طریقوں سے کسی بھی شہری کو اپنے گھر واپس جانے سے روک سکتے ہیں؛ یا تو اس کا کارآمد اجازت نامہ منسوخ کر کے جیسا کہ حالیہ کارروائی کا نشانہ بننے والے باشندوں کے ساتھ کیا گیا، یا پھر ایک سال کی مدت ختم ہونے پر اس کی تجدید سے انکار کر کے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan