Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے حملے تیز، گرفتاریاں اور گاڑیاں نذرِ آتش

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے متفرق علاقوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب اور بدھ کی صبح قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے وسیع پیمانے پر میدانِ عمل میں سفاکانہ کارروائیوں کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔ ان کارروائیوں میں درجنوں شہریوں کی گرفتاری، جن میں ایک معمر شخص اور معذور افراد بھی شامل ہیں، نیز درجنوں گاڑیوں کو جلانے، کسانوں پر حملوں، زرعی زمینوں کو تباہ کرنے اور نئی یہودی آباد کاری کے لیے غیر قانونی تنصیبات قائم کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

قابض دشمن کی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد شہروں، قصبوں اور کیمپوں پر حملوں اور چھاپوں کی وسیع مہم چلائی، جن کا مرکز نابلس، رام اللہ، جنین، قلقیلہ اور الخلیل کی گورنریاں رہیں۔ اس دوران شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، تلاشی لی گئی اور سامان کی توڑ پھوڑ کی گئی، جبکہ نابلس شہر کی طرف اضافی عسکری نفری بھی روانہ کی گئی۔

نابلس میں قابض دشمن کی افواج نے دیر شرف چیک پوسٹ کی سمت سے شہر پر دھاوا بولا، جبکہ طور اور صرہ کی چیک پوسٹوں کے ذریعے اپنی فوجی موجودگی کو مزید مضبوط کیا۔ اس دوران پانچ شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں استاد ایہاب خمیس منصور (جو معذور ہیں)، سابق اسیر نور الدین یاسر حلاوہ، رائد خریم، کنان ضیاء استیتیہ اور استاد نضال ابو رمیلہ شامل ہیں۔

اسی طرح حملوں کا یہ سلسلہ رام اللہ کے مشرق میں واقع برقا، جنین کے جنوب مغرب میں واقع یعبد اور میثلون کے قصبوں تک پھیل گیا، جبکہ قلقیلہ شہر، القرعان محلے اور عزون اور کفر ثلث کے قصبوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جہاں قابض افواج نے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا اور جنین کے بعض علاقوں میں واقع مکانات کو عسکری بیرکوں میں تبدیل کر دیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں قابض دشمن کی افواج نے الخلیل گورنری کے الفوار اور العروب کیمپوں اور المجد گاؤں پر حملہ کیا اور متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا، جن میں محمد طلال المعیوی، ثائر عویضات اور محمود ولید عمرو شامل ہیں۔

اسیران میڈیا کے دفتر نے بتایا ہے کہ قابض دشمن کی افواج نے بدھ کی فجر سے صبح تک کے اوقات میں مقبوضہ مغربی کنارے کے متفرق علاقوں پر حملوں کے دوران 17 شہریوں کو گرفتار کیا۔

یہودی آباد کاروں کی غنڈہ گردی اور املاک کی آتش زنی

عسکری حملوں کے ساتھ ساتھ یہودی آباد کاروں نے شہریوں اور ان کی املاک پر اپنے حملوں کو شدید تر کر دیا۔ ان حملوں میں گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنا، کسانوں پر حملے کرنا، زرعی زمینوں کو تباہ کرنا اور نئی یہودی آباد کاری کے لیے تنصیبات قائم کرنا شامل ہے۔

نابلس کے جنوب میں واقع اللبن الشرقیہ گاؤں ایک وسیع حملے کا میدان بنا، جب 50 سے زائد یہودی آباد کاروں نے اس پر دھاوا بولا اور گاڑیوں کے ایک سکریپ یارڈ کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں اور آگ کی لپٹیں قریب واقع شہریوں کے گھروں تک پھیل گئیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے گاڑیوں کو آگ لگانے سے پہلے ان پر آتش گیر مواد چھڑکا، جبکہ مقامی رہائشیوں کو آگ پر قابو پانے اور اسے پڑوسی مکانات تک پھیلنے سے روکنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کی مدد لی، جبکہ اس حملے کے فوری بعد قابض افواج نے گاؤں پر دھاوا بول دیا۔

رام اللہ گورنری میں یہودی آباد کاروں نے سنجل قصبے میں ایک زرعی زمین کو تباہ کر دیا اور اس کی باڑ اور دروازوں کو نقصان پہنچایا، جبکہ دیگر گروہوں نے دیر ابو مشعل قصبے میں زیتون چننے والے کسانوں پر حملہ کیا اور دو گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ اس دوران قابض دشمن کی افواج نے مداخلت کرتے ہوئے شہریوں پر زہریلی گیس کے شیل داغے۔

یہودی آباد کاروں کی یہ سفاکیت صرف املاک اور کسانوں پر حملوں تک محدود نہیں رہی بلکہ انہوں نے بدھ کی صبح رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع سلواد قصبے کے مغرب میں ایک نئی یہودی آباد کاری کی چوکی پر نیا برکس قائم کیا، جیسا کہ البیدر حقوقِ انسانی تنظیم نے رپورٹ کیا ہے۔ یہ قدم اس علاقے میں یہودی آباد کاری کے مسلسل پھیلاؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔

الخلیل گورنری میں مسلح یہودی آباد کاروں نے بیت الروش گاؤں میں کسانوں پر حملہ کیا اور انہیں اپنی زمینوں میں ہل چلانے سے روک دیا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئے، جس کے بعد قابض افواج نے الحریبات خاندان کے دو کسانوں کو گرفتار کر لیا۔

میدانِ عمل میں بگڑتی صورتِ حال

گذشتہ چند گھنٹوں کے واقعات مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کی جانب سے جاری شدید تر کارروائیوں کی مختلف صورتوں کو ظاہر کرتے ہیں، جن میں شہروں، قصبوں اور کیمپوں کو نشانہ بنانے والے عسکری آپریشنز، مکانات، گاڑیوں اور زرعی زمینوں پر ہونے والے حملے، اور نئی غیر قانونی چوکیاں اور یہودی آباد کاری کی تنصیبات قائم کرنا شامل ہیں۔

یہ پیش رفت زیتون کی فصل چننے کے موسم کے ساتھ ساتھ سامنے آئی ہے، جو ہر سال کسانوں اور ان کی زمینوں پر یہودی آباد کاروں کے متواتر حملوں کا شاہد بنتا ہے، ایسے وقت میں جب نشانہ بنائے گئے علاقوں میں فلسطینیوں کے وجود پر ان مسلسل ہجموں کے اثرات سے متعلق فلسطینی خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan