Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

صخر بسیسو کی وفات فلسطینی قومی تحریک کے لیے بڑا نقصان ہے: حماس

قاہرہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے دفتر برائے قومی تعلقات کے سربراہ حسام بدران نے تحریک فتح اور اس کی مرکزی کمیٹی کے سابق رکن صخر بسیسو ’’ابو خلوصی‘‘ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، جو گذشتہ روز اتوار کو مصری دارالحکومت قاہرہ میں انتقال کر گئے تھے۔

حسام بدران نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ صخر بسیسو ایک بااصول رہنما اور ثابت قدم مجاہد کی روشن مثال تھے، جنہوں نے قومی مسلمات اور آزاد قومی فیصلے کا دفاع کیا اور انقلاب کے اصولوں، شہداء کے خون اور اسیران کی قربانیوں سے وفادار رہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرحوم کی خدمات اور کارنامے ان کی سچی وابستگی اور عظیم قربانیوں کے گواہ بنے رہیں گے۔

حسام بدران نے تحریک حماس کی قیادت کی جانب سے اندرون و بیرون وطن مقیم فتح کی قیادت، کارکنان اور ارکان کے ساتھ ساتھ مرحوم کے اہل خانہ، پورے بسیسو خاندان اور فلسطینی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ تحریک فتح نے بھی گذشتہ روز اتوار کو صخر بسیسو کے انتقال پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے تحریک فتح اور تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) میں ان کے تنظیمی تجربے اور قائدانہ عہدوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا، جبکہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آزادی، خودمختاری اور حق خودارادیت کے لیے فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع میں ان کے کردار کو سراہا۔

صخر بسیسو کون تھے؟

صخر بسیسو سنہ 1944ء میں بئر السبع میں پیدا ہوئے اور سنہ 1948ء کے نکبہ کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ غزہ کی پٹی کی جانب ہجرت کی۔

مصر میں، جہاں انہوں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، سنہ 1964ء میں تحریک فتح میں شمولیت اختیار کی اور فلسطینی طلبہ تحریک میں نمایاں مقام حاصل کیا؛ وہ سنہ 1969ء میں فلسطینی طلبہ کی جنرل یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے اور بعد ازاں سنہ 1974ء سے 1981ء تک اس یونین کے صدر رہے۔

صخر بسیسو نے سنہ 1982ء سے 1985ء کے درمیان یوگوسلاویہ میں تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کی نمائندگی کی اور تنظیم کی قومی و مرکزی کونسلوں کے رکن بھی رہے۔

تحریک فتح میں وہ سنہ 1974ء میں انقلابی کونسل کے رکن منتخب ہوئے، بعد ازاں اس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے اور پھر تحریک کی مرکزی کمیٹی کے رکن بنے۔

غزہ کی پٹی واپسی کے بعد صخر بسيسو نے سنہ 1996ء میں خان یونس کے گورنر اور پھر سنہ 2001ء میں شمالی غزہ کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں، جس کے بعد سنہ 2005ء میں انہوں نے فلسطینی وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل کا قلمدان سنبھالا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan