Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس نے امن کونسل اور غزہ انتظامی کمیٹی سے آزادانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے بدھ کے روز تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے انتظام و انصرام کی مجاز کمیٹی کو، جو طویل مہینوں سے مصری دارالحکومت قاہرہ میں موجود ہے، غزہ کی پٹی میں داخل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں تاکہ وہ اپنا حقیقی کام شروع کر سکے۔

حازم قاسم نے ایک اخباری بیان میں نام نہاد امن کونسل سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیل کے موقف کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کا سلسلہ جاری نہ رکھے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ قطعی ناقابل فہم ہے کہ امن کونسل اور غزہ کی پٹی کی انتظامی کمیٹی کے کام کا آغاز قابض اسرائیل کے داخلی حساب کتاب اور اس کی سیاسی کشمکش کے یرغمال بنے رہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan