Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی پابندیوں اور دباؤ کے باعث دو فلسطینی شہری اپنے گھر گرانے پر مجبور

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے دو شہریوں کو مسجد اقصیٰ مبارک کے جنوب میں واقع قصبے سلوان کے محلہ البستان میں ان کی ملکیتی رہائش گاہ اور تنصیبات مسمار کرنے پر مجبور کر دیا جو تعمیراتی دباؤ اور تعمیر و رہائش پر پابندیاں عائد کر کے بیت المقدس میں فلسطینی وجود کو نشانہ بنانے کی مسلسل پالیسی کا حصہ ہے۔

بیت المقدس گورنری نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی بلدیہ نے شہری شحادہ قراعین کو محلے میں اپنے ملکیتی ایک گودام اور کار پارکنگ کو مسمار کرنے پر مجبور کیا جن کا رقبہ تقریباً 50 مربع میٹر ہے اور یہ دونوں سنہ 1990ء سے قائم تھے۔

اسی تناظر میں مقامی ذرائع کے مطابق شہری محمد فخری ابو دیاب کو بھی اپنا گھر خود مسمار کرنے پر مجبور کیا گیا جس کا رقبہ تقریباً 60 مربع میٹر تھا اور اس میں ان کی اہلیہ اور ان کے تین بچے رہائش پذیر تھے۔

قابض حکام بیت المقدس کے شہریوں کو مسماری کے فیصلوں پر خود عمل درآمد کرنے پر مجبور کرتے ہیں تاکہ بلدیہ کی مشینری کے ذریعے مسماری کی صورت میں عائد کیے جانے والے بھاری اخراجات کی ادائیگی سے بچا جا سکے نیز مالی جرمانوں کے جمع ہونے اور ممکنہ نقصانات سے محفوظ رہا جا سکے۔

یہ اقدامات مقدس شہر بالخصوص مسجد اقصیٰ کے اطراف کے محلوں میں گھروں و تنصیبات کو مسمار کر کے اور شہری توسیع پر سخت پابندیاں عائد کر کے فلسطینی وجود کو محدود کرنے کی قابض اسرائیلی پالیسی کے زمرے میں آتے ہیں۔

بیت المقدس کے صوبے کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ اکتوبر میں مسماری اور زمینیں ہموار کرنے کی 44 کارروائیاں دیکھنے میں آئیں جن میں 13 خود ساختہ مسماری اور قابض بلدیہ کی مشینری کے ذریعے کی جانے والی 29 مسماری کی کارروائیوں کے علاوہ زمینوں کو ہموار کرنے کی دو کارروائیاں شامل ہیں۔

مسماری کی ان کارروائیوں میں گھروں، رہائشی فلیٹس اور کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت دسیوں شہری بے گھر ہو گئے نیز متاثرہ خاندانوں کو بھاری مالی اور سماجی نقصانات اٹھانا پڑے۔

قابض بلدیہ بغیر اجازت نامے کے تعمیر کے بہانے مقدسی شہریوں پر بھاری مالی جرمانے عائد کرتی ہے جبکہ دوسری جانب مکان مالکان کو اجازت ناموں کے حصول کے طویل، پیچیدہ اور مہنگے طریقہ کار کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے تعمیراتی اجازت نامے حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے اور انہیں مسماری و بے دخلی کے خطرے سے دوچار کر دیا جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan