Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

چار بیٹوں کی شہادت کے بعد خلیل الحیہ کے آخری بیٹے پر حملہ، حماس کا ردعمل

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’ حماس‘ نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ جمعہ کو غزہ شہر میں ایک رہائشی فلیٹ کو نشانہ بنانا، جس کا مقصد تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ کے آخری بیٹے، ان کے اہل خانہ اور ان کے شہید بھائی عزام کے خاندان کو قتل کرنا تھا، فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی مجرمانہ پالیسی کا تسلسل ہے۔

حماس نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ خلیل الحیہ کے خاندان کو نشانہ بنانا ایک بے مثال مجرمانہ پالیسی کی توسیع اور قابض اسرائیلی فوج کے وزیر یسرائیل کاٹز کی جانب سے تحریک کے سربراہ کو دی جانے والی دھمکیوں کا عملی ترجمہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ قابض قائدین کی مجرمانہ ذہنیت اور انسانی و اخلاقی اقدار سے ان کی دوری کو بے نقاب کرتا ہے، اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ جرائم سنجیدہ عالمی موقف، قابض قائدین کے احتساب اور فلسطینی سرزمین سے قبضے کے خاتمے کے لیے عملی اقدام کے متقاضی ہیں۔

جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی

حماس نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی قابض حکومت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں، قتل و غارت کا تسلسل، رہائشی محلوں کو منظم انداز میں نشانہ بنانا اور بارود سے بھرے ڈبوں کے ذریعے گھروں کو تباہ کرنا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ معاہدے کو مستحکم کرنے اور اس پر مکمل عمل درآمد کے راستے کو سبوتاژ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

جماعت نے قابض اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلاف جاری جرائم کے نتائج اور غزہ کی پٹی میں جارحیت جاری رکھنے نیز شہریوں کا خون بہانے کے لیے جنگ بندی معاہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوششوں کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا۔

اس تناظر میں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے خلیل الحیہ کے آخری بیٹے اور ان کے اہل خانہ نیز ان کے شہید بیٹے عزام کے خاندان کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔

باسم نعیم نے ایک بیان میں کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے جرائم کا تسلسل اور سزا سے استثنا کسی بھی قسم کے استحکام یا امن تک رسائی کی راہ میں رکاوٹ ہے، اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام آزادی، حقِ واپسی اور استقلال کی اپنی امنگوں پر ثابت قدم رہیں گے۔

خلیل الحیہ کے خاندان کو بار بار نشانہ بنانا

قاتلانہ حملے کی یہ حالیہ کوشش برسوں کے دوران خلیل الحیہ کے خاندان کو بار بار نشانہ بنائے جانے کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں ان کے چار بیٹے اور متعدد پوتے پوتیاں و رشتہ دار شہید ہو چکے ہیں۔

چنانچہ سنہ 2007ء میں قابض افواج نے خلیل الحیہ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے دوران مشرقی غزہ شہر کے محلے الشجاعیہ میں خاندان کے دیوان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خاندان کے سات افراد اور رشتہ دار شہید ہو گئے۔

سنہ 2008ء میں مشرقی غزہ شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کے صاحبزادے حمزہ شہید ہوئے، جبکہ سنہ 2014ء میں غزہ کی پٹی پر جارحیت کے دوران قابض افواج نے الشجاعیہ محلے میں ان کے بڑے بیٹے اسامہ کے گھر کو نشانہ بنایا جس میں وہ، ان کی اہلیہ ہالہ اور ان کے تین بچے جام شہادت نوش کر گئے۔

اپریل سنہ 2025ء میں مشرقی غزہ شہر کے محلے التفاح کے ایک سکول پر بمباری میں خلیل الحیہ کا ایک پوتا شہید ہوا، جبکہ اسی سال ستمبر میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تحریک کے وفد کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ان کے صاحبزادے ہمام اور ان کے دفتر کے ڈائریکٹر جہاد لبد شہید ہو گئے۔

مئی سنہ 2026ء میں مشرقی غزہ شہر کے محلے الدرج میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ان کے بیٹے عزام شہید ہوئے، اور یوں وہ پے در پے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ان کے چوتھے بیٹے بن گئے۔

اور جمعہ 27 نومبر سنہ 2026ء کی فجر غزہ شہر میں ایک رہائشی فلیٹ پر ہونے والے اسرائیلی قاتلانہ حملے میں ان کے آخری بیٹے اور ان کے اہل خانہ نیز ان کے شہید بھائی عزام کے خاندان کے افراد محفوظ رہے۔

یہ پیش رفت 11 اکتوبر سنہ 2025ء کو نافذ العمل ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کے ساتھ سامنے آئی ہے، جبکہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں توپ خانے کی گولہ باری، فضائی حملے اور فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan