Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اقوام متحدہ

فلسطین کے حق میں اقوام متحدہ کی تین قراردادیں منظور، 155 ممالک کی حمایت

نیو یارک – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی نے مسئلہ فلسطین سے متعلق تین قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور کر لیں جن میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کی کارروائیوں، پناہ گزینوں کی املاک، غیر قانونی بستیوں اور مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کو متاثر کرنے والے قابض اسرائیل کے اقدامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

انروا کی کارروائیوں سے متعلق قرارداد کے حق میں 143 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ نو ممالک نے مخالفت کی اور 20 ممالک رائے شماری سے غیر حاضر رہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی املاک اور ان سے حاصل ہونے والی آمدنی سے متعلق قرارداد کی 155 ممالک نے حمایت کی جبکہ نو ممالک نے اس کی مخالفت کی اور نو دیگر ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام اور دیگر عرب باشندوں کے انسانی حقوق کو متاثر کرنے والے قابض اسرائیل کے اقدامات اور غیر قانونی بستیوں کی سرگرمیوں سے متعلق قرارداد کو 143 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ 11 ممالک نے اس کی مخالفت کی اور 17 ممالک رائے شماری سے غیر حاضر رہے۔

اقوام متحدہ میں ریاست فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے قراردادوں کی حمایت کرنے والے ممالک کے مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے اصولی مؤقف اور قابض اسرائیل کی پالیسیوں کی واضح مذمت و مسترد کیے جانے کو سراہا۔

ریاض منصور نے اس بات پر زور دیا کہ رائے شماری کے نتائج اقوام متحدہ کی قراردادوں، جن میں سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2334 سرفہرست ہے، پر عمل درآمد کی ضرورت، غیر قانونی بستیوں کی تعمیر روکنے اور قبضے کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے نیز فلسطینی عوام، ان کے اداروں اور مقدسات کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے ایک واضح بین الاقوامی پیغام کے حامل ہیں۔

انہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت جاری رکھنے، بشمول انروا کے کام کے تسلسل، اور فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق، جن میں حق خودارادیت، حق واپسی اور آزادی سرفہرست ہیں، کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan