یہودی یورپی تنظیم ’’یورپی یہودی برائے امن‘‘ نے غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا ہے- تنظیم کے سربراہ دور فیلر نے غزہ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے بیان میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا- انہوں نے غزہ جنگ میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر صہیونی رہنماؤں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا- انہوں نے کہا کہ امن کے دعویداروں کو فلسطینیوں کی مدد کرنی چاہیے- دور فیلر نے کہا کہ سیاستدان صرف باتیں کرتے ہیں، غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے انہوں نے کچھ نہیں کیا- انسانی حقوق کی کارکن نے ھیلی کلاین نے سویڈن کے شہر میں غزہ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں دل سوز انداز میں خطاب کیا جس سے تمام حاضرین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں-