Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یہودی آبادیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر نیتن یاہو، براک اوباما متفق

palestine_foundation_pakistan_cartoon-judaization

ایک اعلی اسرائیلی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر براک اوباما کے درمیان مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے میڈیا ایڈوائزر نیر حیفٹس نے فوجی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا ہے کہ “القدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق پالیسی پر امریکا سے ہمارا اس بات پر اتفاق ہے کہ اسے ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل سیاسی عمل کو تیز کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے پر بھی تیار ہے۔

مسٹر حیفٹس نے بعض اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے جن میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ براک اوباما نے بنجمن نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے زیر نگین علاقوں کا کنٹرول محمود عباس اتھارٹی کے حوالے کر دیں۔

صہیونی میڈیا ایڈوائزر نے کہا کہ براک اوباما اور بنجمن نیتن یاہو کے درمیان اصل اختلاف مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر منجمد کرنے کی مدت دس ماہ سے بڑھانے پر ہے۔ امریکا چاہتا اس یکطرفہ پابندی کی مدت میں توسیع چاہتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan