Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

تل ابیب، واشنگٹن کے یہودی بستیوں پر”جعلی اختلافات” کی قلعی کھول دی

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister-and-barack-obama-us-president2

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان ظاہری اختلاف کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان فوجی ساز و سامان کی خرید و فروخت کا ایک بڑا معاہدہ طے پایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان فوجی ساز و سامان کی خرید کے لئے طے پانے معاہدے کے تحت امریکا، اسرائیل کو سی ۔130۔ جے طرز کے تین جدید کارگو طیارے فراہم کرے گا۔ لوکھیڈ مارٹن کے تیارکردہ ایک کارگو طیارے پر 70 ملین امریکی ڈالرز لاگت آئے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سی ۔130۔ جے کارگو طیارے اسرائیل کی مخصوص فنی ضرورتوں کو سامنے رکھ کر تیار کئے جائیں گے اور ان میں اسرائیل کے تیارکردہ فوجی سسٹم بھی نصب کئے جائیں گے۔

اعلان کے مطابق سی۔130۔ جے طرز کا پہلا کارگو طیارہ سنہ 2013ء میں اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔ طیاروں کی آخری کھیپ سنہ 2015ء میں اسرائیل پہنچے گی۔

مبینہ طور پر دونوں ملکوں کے درمیان ایک اور بڑے دفاعی تعاون کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔ اس معاہدے پر دستخط کے بعد اسرائیل کو امریکا سے ایف-35 طرز کے جدید لڑاکا طیارے ملنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan