Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یہودی آبادکاری کے بارے میں امریکی موقف اسرائیل کے ہم آہنگ ہے: نیتن یاھو

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister-and-barack-obama-us-president18

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے قریبی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ امریکا نے فلسطین میں یہودی آباد کاری روکنے کے مطالبے سے دستبرداری کا اعلان اسرائیل کی منظوری کے بعد کیا ہے. ذرائع کے مطابق صہیونی وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کے مطالبے سے امریکا کی دستبرداری کا اعلان ان کی مرضی سے کیا گیا ہے. خیال رہے کہ اسرائیلی ذرائع نے یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب امریکا نے کہا ہے کہ اس کے یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کے بارے میں اسرائیل سے جاری مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں. اسرائیلی ریڈیو نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا نے یہودی آبادکاری پر آئندہ مذاکرات نہ کرنے کا جو اعلان کیا ہے وہ اسرائیلی حکومت کی مرضی کےمطابق کیا ہے. صہیونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کے یہودی آبادکاری روکنے بارے دباٶ سےدستبردار ہونے کے بعد وہ سیاسی عمل کو آئندہ دنوں میں تیز کریں گے. ان کا مزید کہا تھا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات یہودی بستیوں کی تعمیرکے تسلسل کے ساتھ بھی جاری رکھے جا سکتے ہیں. ادھر بدھ کو اسرائیلی کابینہ کے ایک اجلاس میں بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کا عمل اگلے چند روز میں تیز کرنے پر غور کر رہا ہے. اس سلسلے میں فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات کے ایجنڈے کی تیاری پر غور کیا جا رہا ہے. اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے خصوصی ایلچی یتزحاق مولخو ان دنوں امریکا میں ہیں جہاں وہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے مختلف پہلوٶں پر امریکی حکام سے بات چیت کر رہے ہیں. توقع ہے کہ اگلے چند روز میں فلسطینی مندوب بھی امریکا کا دورہ کریں گے .

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan