Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ میں القسام بریگیڈ کے تین ٹھکانوں پر صہیونی فوج کی بمباری

palestine_foundation_pakistan_israeli-warplanes15

قابض اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح کو غزہ میں تین مقامات پر الگ الگ حملے کیے ہیں. حملوں میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے. آخری اطلاعات آنے تک کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہوئی تھی. فلسطینی ذرائع کے مطابق جمعرات کو علی الصبح قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کے وسط میں مغراقہ کے مقام پر النصیرات کے مہاجر کیمپ کے قریب القسام بریگیڈ کےایک مرکز پر متعدد میزائل دغے. میزائلوں سے نصیرات کیمپ کے قریب ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا تاہم بیشتر میزائل نہیں پھٹ سکے، جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا. دوسری جانب دونوں حملے بھی مختصر وقفے کے مطابق الشجاعیہ اور الزیتون کے مقامات پر القسام بریگیڈ کے مراکز پر کیے گئے جس میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے. دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ قابض فوج کی بمباری کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے. بجلی کی تاریں کٹ جانے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے. ادھر فلسطینی میڈیکل ذرائع نے بھی اسرائیلی فوج کی تازہ گولہ باری کی تصدیق کی ہے تاہم میڈیکل حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے حملوں میں کسی شخص کے شہید یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan