Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یونیسکو میں فتح کےمندوب کا کردار ناقابل معافی ہے:عزت رشق

palestine_foundation_pakistan_ezzet-al-resheq-political-bureau-member-of-hamas-movement5

اسلامی تحریک مزاحمت –حماس- کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے اقوام متحدہ کےادارہ برائے سائنس وثقافت “یونیسکو” میں متعین فلسطینی اتھارٹی کے سفیر الیاس صنبر کی طرف سے بیت المقدس میں قرارداد لانے میں تاخیر کرانے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عزت رشق کا کہنا ہے کہ الیاس صنبر کا اقدام سیاسی جرم کے مترادف ہے کیونکہ اس سے قابض صہیونی دشمن کو بیت المقدس میں یہودی کارروائیوں کے فروغ کا ایک اور موقع ہاتھ آئے گا۔

اتوار کے روز غیر ملکی خبررساں ایجنسی” یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل” سے گفتگو کرتے ہوئے عزت رشق نے کہا کہ “یونیسکو” میں تعینات فتح اتھارٹی کے سفیر نے القدس کے بارے میں قرارداد لانے سے متعلق جو موقوف اختیار کیا ہے وہ ایک غیر ذمہ دارانہ اور قومی موقف کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ الیاس صنبر کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے انہیں نہ توقومی مفادات سے کوئی غرض ہے اور نہ ہی بیت المقدس کے امور سے ان کا کوئی تعلق ہے”۔

انہوں نے کہا کہ “فتح کے اوسلو گروپ کے مندوب کی طرف سے القدس کے بارے میں عالمی فورم پر ایک غیر ذمہ دارانہ بیان اور ماضی میں غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق گولڈ اسٹون کی رپورٹ پر ووٹنگ میں تاخیر ہی کی طرح کا سیاسی اور قومی جرم ہے، اس طرح کے اقدامات قابض صہیونی دشمن کی مفت کی خدمت اور القدس اور فلسطین میں اسرائیلیوں کے جنگی جرائم کی پردہ پوشی کا ثبوت ہیں”۔

عزت رشق کا کہنا تھا کہ حماس “یونیسکو” میں فتح کے مندوب کی طرف سے بیت المقدس میں یہودیت کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ رکوانے کی تمام تر ذمہ داری محمود عباس اور ان کے گروہ پرعائد ہوتی ہے”۔انہوں نے عرب لیگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فتح کے مندوب کے اقدام پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے بیت المقدس سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور فتح اتھارٹی پر یونیسکو میں اختیار کردہ موقف میں نظرثانی کرائ

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan