Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

یوم پاکستان پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی مزار قائد پر حاضری ، پھولوں کا گلدستہ رکھا گیا

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے یوم پاکستان زبردست جوش و جذبہ اور عقیدت کے ساتھ منایا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے یوم پاکستان کے موقع پر محسن پاکستان اور بائے قوم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم محمد علی جناح کو خراج عقیدت

0Pala6532

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے یوم پاکستان زبردست جوش و جذبہ اور عقیدت کے ساتھ منایا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے یوم پاکستان کے موقع پر محسن پاکستان اور بائے قوم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان میں مقیم فلسطینی طلباء کی بڑی تعداد پاکستان میں فلسطینی طلباء کی تنظیم کے صدر ابراہیم عمرو کی قیادت میں شریک ہوئی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی قیادت سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی کر رہے تھے جبکہ سیاسی ومذہبی رہنماؤں میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، مئیر کراچی کے ایڈوائزر جاوید میر، جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدر علامہ عقیل انجم قادری، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل شیخ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما انور زیب، جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما سید شبر رضا، نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما الحاج محمد رفیع، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ناصر حسین، پاک ایشیاء یونین کے صدر طارق شاداب، ایمیٹی انٹر نیشنل کے اشرف علی، رضوان شاہد سمیت سول سوسائٹی نمائندوں میں میجر (ر) عامر، فرید میمن، سعد اللہ، ماہر حمید اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے صابر ابو مریم سمیت مدثر خان، علی احمر اور آصف احمد سمیت دیگر شریک تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد میں شامل سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے اراکین اور فلسطینی طلباء کاکہنا تھا کہ قائد اعظم مسلم دنیا کے وہ واحد رہنما ہیں کہ جنہوں نے نہ صرف تئیس(23) مارچ انیس سو چالیس کو قرار داد پاکستان پیش کی بلکہ اس موقع پر فلسطین میں غاصب جعلی ریاست اسرائیل کے قیام کے لئے جاری ناپاک صیہونی سازشوں کا پردہ بھی چاک کیا اور قرار داد پاکستان کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بھی قرار داد پیش کی ۔

ان کاکہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی میں جہاں پاکستان کی قیام کی جد وجہد نطر آتی ہے وہاں ساتھ ہی ساتھ مظلوم فلسطینیوں کے دفاع کی جدو جہد بھی نظر ااتی ہے کہ آپ نے ہمیشہ فلسطین میں قائم کی جانے والی جعلی ریاست اسرائیل کے لئے ہونے والی تمام تر برطانوی و مغربی کوششوں پر اپنا شدید رد عمل دیا تاہم بابائے قوم کیے نظریات سے یہ درس ملتا ہے کہ فلسطین کا دفاع در اصل پاکستان اور اسلام سمیت پوری انسانیت کا دفاع ہے ۔اس موقع پر رہنماؤں نے بابائے قوم سے تجدیدعہدکرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Mazar2

Mazar3

Mazar4

Mazar5

Mazar6

Mazar7

Mazar8

Mazar9

Mazar10

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan