فلسطینی برقی رو کے محکمے کے حکام نے یورپی یونین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر ذمہ داریوں کو فراموش کرکے غزہ محاصرے میں اسرائیل کا عملاََ ساتھ دے رہی ہے۔
اتوار کو محکمے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے چار سال سے جاری غزہ محاصرے میں اسرائیل اور رام اللہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ یورپی یونین بھی غزہ کے عوام کو، فیول نہ فراہم کرکے سزا دے رہی ہے۔
فیول کی عدم دستیابی کی وجہ سے بیروزگاری میں اضا فے کے ساتھ ساتھ طلباء کے کیرئر پر بھی برا اثر پڑا ہے۔ حکام نے اسرائیل ،یورپی یونین اور رام اللہ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے معصوم عوام کو سزا دینے سے اجتناب کرلیں اور عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے عوام کو نا کردہ گناہوں کی سزا سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں فیول کی کمی کی وجہ بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 60%کمی واقع ہوئی ہے