Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپی پارلیمنٹ کا فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کا فیصلہ

palestine_foundation_pakistan_european-parliament1

عرب خبر رساں ایجنسی” قدس پریس” نے کہا ہے کہ یورپی یونین ممالک کی مشترکہ پارلیمنٹ آج اسٹراسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والے بحری بیڑے”فریڈم فلوٹیلا” پر حملے کی مذمت سے متعلق قرارداد منظور کرے گی. قرارداد کی منظوری کے لیے آج جمعرات کے روز رائے شماری ہوگی۔ قدس پریس نے یورپی پارلیمان کی جانب سے مذمتی قرارداد کا مسودہ بھی شائع کیا ہے جس میں رکن ممالک کی طرف سے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور اس میں ہونے والے جانی نقصان کی مذمت کی گئی ہے ، اس کے علاوہ قرارداد میں غزہ کی معاشی ناکہ بندی فوری طور پر اٹھانے، زمینی اور سمندری راستے کھولنے اور سامان کی غزہ ترسیل کی فوری اجازت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قرارداد کا مسودہ گذشتہ روز ہونے والے یورپی یونین کے اجلاس کے بعد تیار کیا گیا جس میں فریڈم فلوٹیلا پر صہیونی جارحیت کی مکمل، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ قرارداد میں غزہ کی راہداریوں کو یورپ کے کنٹرول میں دینے کی تجویز کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں قرارداد میں امریکا، یورپ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین پر مشتمل چار رکنی کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے لیے کوششیں تیز کریں اور محصورین غزہ کے لیے امدادی قافلوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے۔۔ قرارداد میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے امن مذاکرات کی بحالی اور سفارتی کوششوں میں تیزی لانے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔ سٹراسبرگ میں ہونے والے آج کے اجلاس میں یہ قرارداد ووٹنگ کے لیے پیش کی جائے گی۔ قرارداد کا مسودہ یورپی پارلیمنٹ کے خارجہ امور سے نگران اعلیٰ کو بھیج دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan