Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپی وفد کی القدس بدری کے دھمکی زدہ فلسطینی اراکین پارلیمان سے ملاقات

palestine_foundation_pakistan_palestinian-mps-council-for-european-and-palestinian-relations-cepr

یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہربدری کے دھمکی یافتہ فلسطینی اراکین مجلس قانون ساز کونسل کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اوران سے ملاقات میں یکجہتی کا اظہار کیا ہے. خیال رہے کہ قابض اسرائیل کی ایک عدالت نے تین اراکین قانون ساز کونسل اورایک سابق وزیر کو حماس سے تعلق اور فلسطینی آزادی کے لیے کام کرنے کے الزام میں القدس بدر کرنے کا فیصلہ دے رکھا. اس سال جولائی کے بعد صہیوی عدالت کے فیصلے کے خلاف تین اراکین قانون ساز کونسل بیت المقدس میں شیخ جراح کےمقام پر انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ لگائے ہوئے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے وفد نے پولینڈ کے رکن مجلس قانون ساز جیرالڈ کوفمن کی سربراہی میں یونین کے اعلٰی سطح کے وفد نے ملاقات کی. یورپی پالیمانی وفد اردن اور فلسطین کے درمیان الکرامہ گذرگاہ کے ذریعے بیت المقدس پہنچا، جہاں ان کی آمد کی راہ میں طرح طرح کی رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئیں. وفد میں شامل برطانوی دارالعوام کے رکن ایمن ابوعواد کو یہ کہہ کر حراست میں لے لیا کہ ان کے پاس غزہ کی شہریت ہے جس کے باعث وہ اسرائیل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں. تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا لیکن بیت المقدس کو جانے کے بجائے انہیں واپس اردن بھیج دیا گیا. برطانیہ، اسکاٹ لینڈ اور ھالینڈ کے سات رکنی پارلیمانی وفد نے شیخ جراح میں فلسطینی مجلس قانون سازکے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دھمکی یافتہ فلسطینی مظاہرین سے ملاقات کی. یورپی وفد نے شہربدری کے صہیونی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اراکین کو یقین دلایا کہ وہ ان کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے. وفد کے سربراہ جیرالڈ کوفمن نے کہا کہ کسی ملک کے منتخب نمائندوں کو ملک بدر کرنا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے. اسرائیل کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے شہر بدر کر دے. اس موقع پر فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن محمد طوطح اور دیگریورپی وفد کی آمد اور ان کے ساتھ یکجہتی پر انکا شکریہ ادا کیا. محمد طوطح کا کہنا تھا کہ انہیں اسرائیل نے ہرصورت میں القدس سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے تاہم انہیں کوئی طاقت ان کے اپنے شہر سے دربدر نہیں کر سکتی اور وہ آنے والی ہر مشکل کا سینہ تان پر مقابلہ کرنے کی سکت رکھتے ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan