Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپی وفد کا غزہ جنگ کی تباہ کاریوں کی تصویری نمائش کا دورہ

palestine_foundation_pakistan_gaza-photo-exhibition-european-visitors

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی جانب سے دو سال قبل 27 دسمبر 2008 ء سے 17 جنوری 2009ء تک اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کی تباہ کاریوں کے حوالے سے ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے. تصویری نمائش کو بڑی تعداد میں عرب ، اسلامی ممالک اور یورپی ممالک کے وفد وزٹ کر رہے ہیں.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں “شاہد”کے نام سے لگائی گئی اس تصویری نمائش کو عوام کی جانب سے بھی بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے جبکہ بیرون غزہ سے بھی تصویری نمائش کو دیکھنے کے لیے وفود غزہ پہنچ رہے ہیں.انہی میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد پیر کو یورپ سے غزہ پہنچا جہاں یورپی وفد نے جنگ کی تباہ کاریوں کی تصویری نمائش کا دورہ کیا.وفد میں اٹلی کی معروف گلوکارہ جوزیف فالزی اور انسانی حقوق کے ایک سرگرم رہ نما کلودیا بھی شامل تھے.
خیال رہے کہ اطالین اداکارہ جوزیف اور کلوڈیا غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خاتمے کی مہم میں اٹلی سے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں.انہوں نے یورپ سے آنےوالے امدادی قافلے”لائف لائن 1″ میں بھر طریقے سے اپنی شرکت کو یقنی بنایا اور ملک بھر سے امدادی اشیاء جمع کرکے قافلے میں شامل کی تھیں.
یورپی وفد کے غزہ میں التفاح کالونی میں لگائی گئی اس نمائش میں آمد پر بھرپور خیرمقدم کیا گیا.اس موقع پر حماس کی مقامی قیادت نے مہمان وفد کو تصویری نمائش سے متعلق بریفنگ بھی دی.
یورپی وفد میں فرانس، اٹلی، سویڈن اور برطانیہ سمیت کئی دیگرممالک کے انسانی حقوق کے کارکن اور سماجی رہ نما شریک تھے. اس موقع پر جنگ کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر یورپی وفد نے صہیونی دہشت گردی سے بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan