Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپی وزرا کے وفد کا دورہ غزہ ستمبر تک موخر

palestine_foundation_pakistan_european-parliament3

اٹلی کے وزیر اعظم فرینکو فراٹینی نے یورپی وزراء خارجہ کے غزہ کی پٹی کے دورے کے ستمبر تک موخر کیے جانے کا اعلان کیا ہے، طے شدہ شیڈول کے مطابق یہ دورہ اس ماہ کے آخر میں ہونا تھا، انہوں نے دورے کے ملتوی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ بڑا اہم ہے لہذا اس کی تیاری کے لیے وقت درکار ہے۔ فراٹینی نے روم میں ذرائع ابلاغ کو دیے گئے بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل نے یورپی وزراء خارجہ کو غیر مشروط طور پر غزہ کی پٹی میں داخل کرنے کی یقین دہائی کرا دی ہے۔ اس موقع پر اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دورے کا مقصد غزہ کی پٹی میں انسانی زندگی کی صورتحال کو دیکھنا ہے، یہ سمجھنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے چار سالہ محاصرے کے باوجود وہاں فلسطینی کیسے زندگی گزار رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan