Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یافا کے قبرستان پر سیاحتی ہوٹل کی تعمیر شروع

palestine_foundation_pakistan_qashala-cemetery-occupied-city-of-yaffa

الاقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ کے تازہ انکشاف کے مطابق اسرائیلی حکام نے یافا کی بڑی جامع مسجد سے ملحق مسلمانوں کے تاریخی قبرستان ’’قشلہ‘‘ کے اوپر ایک سیاحتی ہوٹل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے اس منصوبے میں درجنوں قبروں کو برابر کر دیا جائے گا۔ نام نہاد اسرائیلی آثار قدیمہ اتھارٹی نے فلسطین کے اس تاریخی قبرستان، جس میں بادشاہت کے زمانے سے لیکر خلافت عثمانیہ تک کے معروف اسلامی شخصیات کی قبور موجود ہیں، کی قبروں کو اکھاڑنا اور ان کی بے حرمتی کرنا شروع کر دیا ہے۔ الاقصی فاؤنڈیشن کے مطابق اس کئی منزلہ ہوٹل کی کئی منزلیں زیر زمین بھی ہونگی، ہوٹل کی بیسمنٹ کی تعمیر کے لیے یہاں موجود قبروں کا نام و نشان تک ختم کر دیا جائے گا، نیز اس ہوٹل کی تعمیر سے قبرستان سے ملحق ایک بڑی مسجد بھی شدید متاثر ہو گی۔ فاؤنڈیشن نے اس ضمن میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مردگان کی بے حرمتی کے ناپاک جسارت پر مشتمل اس ہوٹل کی تعمیر رکوانے کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan