Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“ہالینڈ اسرائیل کے خلاف مقدمے کے تمام اخراجات پورے کرے گا”

palestine_foundation_pakistan_amin-abu-rashid-dutch-freedom-flotilla-activist

ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی اٹھانے کے لیے سرگرم “یورپی مہم برائے انسداد معاشی ناکہ بندی ” کے مندوب کو بتایا ہے فریڈم فلوٹیلا پر31 مئی کو ہونے والے اسرائیلی حملے اور اس میں ہالینڈ کے دو شہریوں کو یرغمال بنائے جانے پر ہالینڈ کو شدید صدمہ ہے۔ اسرائیل کے اس اقدام کے خلاف دنیا کی کسی بھی عدالت میں دائر مقدمہ کے تمام اخرجات ہالینڈ فراہم کرنے کو تیار ہے۔ پیر کے روز یورپی مہم کے ہالینڈ کی شہریت رکھنے والے رکن ابو راشد نے کہا کہ انہوں نے فریڈم فلوٹیلا کی امدادی ٹیم میں شامل ایک دوسری خاتون رضاکار مسز آناڈایونگ کے ہمراہ امدادی قافلے کے دوران ان پر اسرائیلی حملے اور انہیں یرغمال بنائے جانے پر اسرائیل کے خلاف حرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ملک کے نامور وکلاء کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف دعویٰ دائر کرنے کے فیصلے کے چوبیس گھنٹے کے اندر ہالینڈ کی وزارت خارجہ کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ حکومت فریڈم فلوٹیلا پر حملے اور ہالینڈ کے شہریوں کو یرغمال بنائے جانے پر اسرائیل کے خلاف کسی بھی مقدمہ کے تمام اخراجات پورے کرنے کے لیے تیار ہے۔ امین ابو راشد نے کہا کہ فریڈم فلوٹٰیلا پر حملے کے بعد ہالینڈ کی حکومت کی جانب سے مجھے اور میرے ساتھ خاتون رضاکار کی بازیابی کے لیے گراں قدر اقدامات کیے گئے۔ رہائی کے بعد ترکی پہنچنے پر استنبول میں قائم ہالینڈ کے قونصلیٹ نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں ہالینڈ وآپس بھیجنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی، اور جب وہ ہوائی جہاز کے ذریعے ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر پہنچے تو عوام کے ایک جم غفیر اور حکومت کی کئی اعلیٰ شخصیات نے ان کا استقبال کیا، جس پر وہ ہالینڈ حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔ دوسری جانب ہالینڈ میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن مسز آنا یونگ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف حرجانے کا دعویٰ دائر کرنے پر اسی طرح مصر ہیں جس طرح وہ “فریڈم فلوٹیلا 2” کو غزہ لے جانے پر زور دے رہی ہیں۔ پیر کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب فریڈم فلوٹیلا میں ہالینڈ کے صرف دو شہری شریک نہیں بلکہ سیکڑوں امدادی کارکن اس میں شریک ہوں گے۔ ہالینڈ کی عوام نے اب پہلے سے بڑھ کرغزہ کے محصورین کے لیے امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے محصورین کی مدد کو پہنچنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اسرائیل کی جانب سے حملے کا کوئی ڈر نہیں، ہزار بار بھی غزہ جانا پڑا تو ٓضرور جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan