Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ھیومن رائٹس واچ کا عباس ملیشیا کی امداد بند کرنے کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_sarah-leah-whitson-director-of-human-rights-watchs-middle-east-and-north-africa-division1

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ھیومن رائٹس واچ نے فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے زیرانتظام عباس ملیشیا کی عالمی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے. انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے پرامن مظاہروں کو طاقت کے زور پر کچلنےکی مرتکب ہو رہی، جس پر اس کی عالمی امداد روکی جانی چاہیے. انسانی حقوق کی ترجمان سارہ لی ویٹسون نے بیت المقدس میں ایک نیوزکانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عباس ملیشیا نے مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کےخلاف نکالی گئی عوامی احتجاجی ریلی پر وحشیانہ تشدد کیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا، آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے اور ربڑ کی گولیاں چلائی ،جس کے نتیجیے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں. انسانی حقوق کی تنظیم نے یورپی یونین، امریکا اورعرب ملکوں پر زور دیا کہ وہ عباس ملیشیا کو فراہم کی جانے والی ہرقسم کی مادی اور معنوی امداد کا سلسلہ بند کر دیں. خیال رہے کہ انسانی حقوق کی جانب سےعباس ملیشیا کی امداد بند کرنے کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری جانب صدر محمود عباس نے فلسطینی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں میں کسی بھی عوامی انقلاب کی کوشش کو سختی سے کچل دے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan