Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ھنیہ کی لبنان میں جماعت اسلامی کی نئی قیادت کوانتخاب پرمبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے لبنان میں جماعت اسلامی کی نئی منتخب قیادت کو ذمہ داریاں سنھبالنے پرمبارب باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے لبنان میں جماعت اسلامی کے نو منتخب رہ نما محمد طقوش اور محمد شاتیلا کو فون کیا اور اتوار کو ہونے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کے رہ نما منتخب ہونے پرانہیں اور جماعت کے کارکنان کو مبارک باد پیش کی۔

محمد الطقوش کو گروپ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر منتخب کیا گیا۔ سابق سیکرٹری جنرل عزام الایوبی کی جگہ جماعت کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ الایوبی دو بار اس ذمہ داری پر فائز رہے۔ محمد شتیلا دوسری مدت کے لیے جماعت کی شوریٰ کونسل کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔

ہنیہ کے دفتر نے فلسطینی انفارمیشن سینٹر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک حماس کے سربراہ نے دونوں رہ نماوؤں “طقوش اور شاتیلا” کے لیے اپنی مخلصانہ خواہشات اور ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بیان کے مطابق فون کال کے دوران ہنیہ نے فلسطینی عوام کے قومی حقوق کی حمایت میں جماعت اسلامی کے مثبت کردار کو سراہا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan