Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین پر اسرائیلی فوج کی چڑھائی میں فلسطینی نوجوان شہید، متعدد گرفتار

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نو عمر جاں بحق ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 17 سالہ عدی طراد صلاح کو اسرائیلی فوجیوں نے جنین کے علاقے کفر ذان میں گولیوں کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ میجر بار فلاح کے قاتلوں کے گھروں کی تلاش میں مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہیں۔ اسرائیلی فوجی میجر کو جنین کے جلامہ چیک پوائنٹ کے قریب قتل کیا گیا تھا۔ اس کارروائیوں میں دو فلسطینی مزاحمت کار احمد عابد اورعبدالرحمٰن عابد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے احمد اور عبدالرحمٰن کے گھروں پر چھاپا مار کر احمد کے کزن امر طحہٰ عابد کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کی تنظیم فتح کے مسلح ونگ الاقصیٰ شہداء بریگیڈز نے اسرائیلی میجر کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

پچھلے ہفتے کے دوران اسرائیلی فوجی سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں حالیہ کارروائیوں کے دوران تقریبا 1500 مطلوب افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیلی فورسز پر حملوں میں کمی آئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan