Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ھنیہ کا دورہ الجزائر،فلسطینیوں کی حمایت کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور تحریک کی قیادت کے وفد نے الجزائر میں بدھ کے روز بھی اپنی سیاسی ملاقاتیں جاری رکھیں۔

ھنیہ اور تحریک کی قیادت کے ایک وفد نے الجزائر کی قومی اسمبلی کے صدر دفتر کا دورہ کیا اور پارلیمنٹ کے اسپیکر صالح قوگیل سے ملاقات کی۔

قوگیل نے فلسطینی قیادت کے وفد کا خیرمقدم کیا اور مزاحمتی رہ نماؤں کے اس دورے اور الجزائر کے ساٹھویں یوم آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت پرخوشی کا اظہار کیا۔ اسماعیل ھنیہ کا اور جماعت کی قیادت نے الجزائر میں فلسطینی قوم کا موقف پیش کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

الجزائر کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ الجزائر قابض ریاست کے جرائم کے مقابلے میں ہمیشہ فلسطین اور فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ رہے گا الجزائر قابض ریاست کے ساتھ کسی بھی طرح اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں میں شامل نیں ہوگی۔

اسماعیل ہنیہ نے اسپیکر اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ٹھوس موقف اپنانے کے لیے شکریہ ادا کیا اور انہیں الجزائر کی آزادی کی ساٹھویں سالگرہ پر برادر الجزائر اور اس کے عظیم لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

ھنیہ نے فلسطینی کازپر الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کے موقف اور ان کی طرف سے فراخدلانہ دعوت پر تحریک کے وفد کی میزبانی اور ان کی طرف سے جاری کردہ شاندار بیانات اور موقف کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ الجزائر کے صدر کا فلسطینی قوم کی حمایت اور قابض دشمن کے خلاف اختیار کردہ جرات مندانہ موقف قابل تحسین ہے۔

تحریک کے سربراہ نے سیاسی اور میدانی سطح پر تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں الجزائری قیادت کو بریفنگ دی۔ انہوں نے الجزائری رہ نماؤں سے ملاقات میں القدس کی تازہ صورت حال، فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری، اسرائیلی دہشت گردی اور غزہ کی ناکہ بندی اور اس کے اثرات پر بات کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan