Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

خاص خبریں

ھنیہ اور خالد مشعل کی اردن میں جنگ کے زخمی فلسطینیوں کی عیادت

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عمان ۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کے بیرون ملک امور کے انچارج خالد مشعل نے اپنے دورہ اردن کے دوران اردن کے اسپتالوں میں زیرعلاج فلسطینیوں کی عیادت کی۔ یہ فلسطینی رواں سال مئی کے وسط میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے دوران زخمی ہوگئے تھے جنہیں علاج کے لیے اردن لے جایا گیا تھا۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ حماس کی قیادت نے گذشتہ روز عمان کے اسپتالوں میں زیرعلاج جنگ کے زخمی فلسطینیوں کی عیادت کی۔ اس موقعے پرحماس کے سیاسی شعبے کے ارکان عزت الرشق اور محمد نزال بھی موجود تھے۔

حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اردن کی ہاشمی مملکت نے معرکہ سیف القدس کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو داخل کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی قیادت کی جانب سے زخمیوں کی عیادت نے زخمی بچوں پرمثبت اثر ڈالا۔

گذشتہ جمعہ کو حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ، خالد مشعل اور دیگر رہ نماوٗں نے اردن کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے جماعت کے سرکردہ رہ نما ابراہیم غوشہ کی وفات میں شرکت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan