Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

گولڈ اسٹون رپورٹ کی تجاویز پر عملدرآمد کے لیے عالمی وفد غزہ پہنچ گیا

palestine_foundation_pakistan_un-richard-goldstone-delegation-gaza

اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی مرتب کردہ ’’گولڈ اسٹون رپورٹ‘‘ کی تجاویز پر عملدرآمد کے لیے عالمی عدالتی وفد غزہ پہنچ گیا۔ وفد دسمبر 2008ء میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کیے جانے والے حملے کی تحقیقات اور رپورٹ کی دیگر تجاویز پر عمل کرے گا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق 16 آزاد اراکین پر مشتمل یہ وفد میں چھ جج شامل ہیں، ’’کڈسٹین ٹوماکٹ‘‘ کی سربراہی میں یہ وفد رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ داخل ہوا۔ وفد تین دن غزہ میں رہے گا اس دوران جنگ میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے خاندان اور جنگ کے عینی شاہدین سے ملاقات کرکے گا، اسی طرح غزہ میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کرے گا، واضح رہے کہ جنگ کے بعد اقوام متحدہ کی نگرانی میں قائم کی جانے والی عالمی تحقیقاتی کمیٹی، جس کی سربراہی جج رچرڈ گولڈ اسٹون کر رہے تھے، نے اپنی رپورٹ میں اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan