Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

کھارادر کراچی میں اسرائیلی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک میں القدس یکجہتی اور جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی مناسبت سے جاری مہم ’’یا قدس! ہم آ رہے ہیں‘‘ کے عنوان سے کراچی کے علاقے کھارادر چھاگلہ اسٹریٹ میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے

0Pala1774

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک میں القدس یکجہتی اور جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی مناسبت سے جاری مہم ’’یا قدس! ہم آ رہے ہیں‘‘ کے عنوان سے کراچی کے علاقے کھارادر چھاگلہ اسٹریٹ میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے

والے صیہونی مظالم کو آشکار کرنے کے لئے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

فلسطینیوں کی مظلومیت پر مبنی تصویری نمائش میں سیکڑوں افراد بشمول نوجوانوں، بچوں، خواتین اور بزرگوں نے شرکت کی اور قبلہ اول بیت المقدس پر غاصبانہ صیہونی تسلط کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے با شعور عوام فلسطینیوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت سمیت قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے عالمی تحریک آزادی القدس کی حمایت کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ تصویری نمائش میں ایسی تصاویر آویزاں تھیں کہ جس میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کو با آسانی مشاہدہ کیا جا سکتا تھا، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ذمہ داران نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں ملک بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں جن کا مقصد مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی حمایت کرنا ہے تاہم اس عنوان سے جاری مہم ’’یا قدس! ہم آرہے ہیں‘‘ کے تحت کراچی شہر کے مختلف علاقوں بشمول ابو الحسن اصفہانی روڑ، کھارادر، نارتھ کراچی ، صفورا چورنگی، ملیر، ناظم آباد سمیت رضویہ اور گلبہار کے علاقوں میں تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا جا رہاہے جبکہ یکم جولائی جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ایم اے جناح روڈ پر بڑی تصویری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا

kar1kar2kar3kar4kar5kar6kar7kar8kar9kar10

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan