Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کوئی ظالم طاقت القدس کی فلسطینییت کو نہیں بدل سکتی:قاسم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ بیت المقدس ہمیشہ ایک فلسطینی عرب شہر تھا اور رہے گا۔ کوئی بھی ظالم طاقت یا گزرنے والا اجنبی آباد کار اس ابدی سچائی کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

حماس کے ترجمان نے کہاکہ “ہمارے عوام اپنے حق، تاریخ اور مقام کے مالک ہیں اور اپنے حق کا دفاع کرتے رہیں گے، جب تک کہ صیہونی آبادکاروں کو نکال باہر نہیں کیا جاتا ہم مقدس شہر کے تشخص کی کھلے عام حفاظت کریں گے اور قابض صیہونیوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

کل اتوار کی شام اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے دعویٰ کیا کہ “القدس ہمارا ابدی دارالحکومت ہے اور میں روایتی فلیگ  مارچ میں شریک ہونے والے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں”۔

عبرانی میڈیا کے مطابق صہیونی فلیگ مارچ میں 50 ہزار آباد کاروں نے شرکت کی۔ اس دوران قابض فوج اور آباد کاروں نے شہریوں اور ان کی املاک پر بڑے پیمانے پر حملے کیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan