Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

کوئٹہ: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ’’عالمی یوم الارض فلسطین‘‘منایا گیا،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان چیپٹر کے زیراہتمام ’’عالمی یوم الارض فلسطین‘‘کے موقع پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی فلسطینی شہداء اور قوم سے اظہاریکجہتی کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی۔

plf quetta1

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان چیپٹر کے زیراہتمام ’’عالمی یوم الارض فلسطین‘‘کے موقع پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی فلسطینی شہداء اور قوم سے اظہاریکجہتی کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار روح اللہ خلجی تھے جبکہ اس موقع پر ممتاز قبائلی رہنما میر جہانگیر علی لانگھو، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما مولانا مقصود علی ڈومکی اور دیگر موجود تھے ۔
فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور فلسطینی سر زمین کے دن کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہدائے فلسطین اور راہ آزادی فلسطین کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار روح اللہ خلجی کاکہنا تھا کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کی جد وجہد آزادی کی حمایت کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اقوام عالم متحد ہو رہی ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب قبلہ اول بیت المقدس آزاد ہو گا اور دنیا بھر سے لاکھوں کاروان بیت المقدس کی جانب گامزن ہوں گے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سر زمین انبیاء ؑ فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست کا تسلط نا قابل قبول ہے ، ان کاکہنا تھا کہ حزب اللہ لبنان اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی فلسطین سمیت حماس کی جد وجہد سے اسرائیل کمزور ہو چکا ہے اور اسرائیل کا ناقابل شکست ہونے کا دعویٰ ماضی کے افسانوں میں شمار ہوتا ہے۔

 

plf quetta4

plf quetta6

 

 

 

 

 

 

plf quetta3

plf quetta2

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan