Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ جہاد فی سبیل اللہ ہے، سینیٹر مشتاق احمد

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد خان نے فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونےوالے یکجہتی کشمیر اور فلسطین سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری اور فلسطینی حریت پسندوں اور مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور فلسطین بھی آزاد ہوگا اور کشمیر بھی آزاد ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے ادارے اپنی رپورٹس میں متعدد مرتبہ لکھ چکے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے ، آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35اے کی ہٹانے کے بعد سے بھارتی ریاست مقبوضہ کشمیر بھی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے ساتھ مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے ، جب پوری دنیا کورونا وائرس کی عالمی وباء میں مصروف تھی اس دوران بھارتی فوج نے کشمیر میں قتل عام کیا ہوا تھا لیکن کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کم نہیں کیا جاسکا کشمیری مجاہدی اور کشمیری عوام ناقابل شکست ہیں ناقابل تسخیر ہیں ۔

انھوں نے امریکی صدری کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے”ڈیل آف دی سنچری” کو سرینڈر ڈاکیومنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکا اور اسرائیل کی شکست کا ثبوت ہے جب استعماری طاقتیں لڑکر فلسطین حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تو چوری چھپے خفیہ طریقے سے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں بھی ناکام ہوگئیں ۔

انھوں نے فلسطین اور کشمیر کی آزادی کو امت مسلمہ کے اتحاد سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ جہاد فی سبیل اللہ ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan