Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ڈکٹیٹر حسنی مبارک مصر سے فرار کرگیا

palestine_foundation_pakistan_hosni-mubarak-egyptian-dictator7

مصر کے ڈکٹیٹر حسنی مبارک نے سرانجام عوامی انقلاب کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے اور اقتدار چھوڑ کر فرار کرگئے ہیں ۔ حسنی مبارک کے ذریعہ ہی چند روز قبل مقرر کئے گئے نائب صدر عمر سلیمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حسنی مبارک نے اقتدار سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور ملک کا انتظام فوج کے حوالے کردیا ہے۔ ٹیلی ویژن سے پڑھے جانےوالے عمر سلیمان کے بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ کئی دنوں سے مصر میں جو سخت حالات تھے اس کے پیش نظر حسنی مبارک نے اپنے عہدے سے استعفاء دینے کا فیصلہ کیا ۔ حسنی مبارک کے اقتدار سے ہٹ جانے کی خبر آتے ہيں پورے مصر میں لوگ خوشیوں سے جھوم اٹھے ہر طرف لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کررہے ہيں اور ساتھ ہی سجدہ شکر بجالا رہے ہيں مصرکے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پوری رات جشن فتح منایا گیا اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ۔ اس سے پہلے جمعرات کی رات حسنی مبارک کے اس خطاب کے بعد کہ وہ اپنا عہدہ نہيں چھوڑيں گے جمعہ کو مصری عوام نے جوگذشتہ سترہ دنوں سے حسنی مبارک کے استعفے کے مطالبے کو لے کر پورے ملک میں احتجاج کررہے تھے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایوان صدر ، ریڈیو و ٹیلی ویژن کی عمارت اور دیگر سرکاری عمارتوں کو گھیر لیا تھا اور فوج ان عمارتوں کی حفاظت کے لئے پورے طور پر الرٹ ہوگئی تھی ۔ قاہرہ میں ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک مصر سے فرار کر گئے ہيں جبکہ بعض خبروں میں یہ بھی کہا جارہا تھا کہ وہ قاہرہ سے مصر کے ہی شہر شرم الشيخ گئے ہيں۔ بعض ذرائع نے خبر دی ہے کہ حسنی مبارک قاہرہ کے مضافات میں واقع فوجی ایر بیس الماظہ سے ایک طیارے کے ذریعہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مصر سے کسی دوسرے ملک فرار کرگئے ہيں کچھ ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ وہ ابوظہبی فرار کر گئے ۔اس دوران مصری عوام نے فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقتدار عوام کے حوالے کریں انہوں نے ساتھ ہی اس عزم کا بھی اعلان کیا ہے کہ جب تک حسنی مبارک کے دور حکومت کے سبھی افراد اقتدار سے مستعفی نہيں ہوجاتے اس وقت تک وہ اپنے مظاہرے جاری رکھیں گے ۔ دوسری طرف فوج نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں چلے جائيں تو ملک میں گذشتہ تیس برسوں سے نافذ ایمرجنسی اور ديگر قوانین جن پر عوام کو اعتراض ہے ختم اور آزادانہ طریقے سے جلد صدارتی انتخابات کرائےجائيں گے
دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہيں کہ مصرکی مسلح افواج کی اعلی کونسل نے حکومت اور پارلیمنٹ کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے مصری مسلح افواج کی اعلی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ حکومت کو برطرف اور پارلیمنٹ کو تحلیل کررہی ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan