فلسطینی تحریک اسلامی جہاد نے امریکی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے اپنی جماعت کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رمضان شلح کو مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل کیے جانے کو اعزاز قرار دیا ہے۔ اسلامی جہاد کے رہنما الشیخ نافذ عزام نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رمضان شلح ایسے رہنما ہیں جو اپنے وطن اور قوم کی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔امریکا یا کوئی دوسری طاقت انہیں نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں رکھتے۔ انہیں معلوم ہے کہ ڈاکٹر رمضان شلح کو نقصان پہنچانے کی کیا قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ الشیخ نافذ عزام نے کہا کہ ڈاکٹر رمضان شلح کو ایف بی آئی کی جانب مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل کرنے کا مطلب ہے کہ اسلامی جہاد اس صف میں کھڑی ہے جو امریکی پالیسیوں کیخلاف ہے اور اسلامی جہاد امریکی خوشنودی کی طلب گار نہیں ہے۔