Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

چار سال بیت گئے، نیتن یاھو اسرائیلی فوجی کو رہا کرانے میں ناکام

palestine_foundation_pakistan_gilad-shalit-israeli-soldier-was-captured-in-a-cross-border-operation-by-palestinian-fighters-in-2006-8

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کی زیر حراست اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے خاندان نے موجودہ اور سابقہ صہیونی وزیر اعظم پر اپنے ملک کے فوجی کو رہا کرانے میں بے بس ہونے کا الزام لگایا ہے۔ شالیت کو چار سال قبل ’’ گمراہ کن افسانہ آپریشن‘‘ نامی ایک خاص کارروائی کے دوران حماس نے گرفتار کر لیا تھا۔ شالیت خاندان نے نیتن یاھو کی حکومت پر دباؤ بڑھاتے ہوئے جارحانہ طرز عمل اختیار کرلیا ہے۔ گیلاد شالیت کے خاندان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندان نے چار سال قبل ہی شالیت کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے صہیونی حکومت کو تیار کرنے کی کوشش کی تھی۔ اسرائیلی فوجی کے والد نوعام شالیت کا کہنا تھا کہ اب مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا ہم اس ماہ کی 27 تاریخ کو اپنے گھروں سے نکلیں گے اور احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے، ہمیں یقین ہے کہ ایک دن گیلاد گھر ضرور لوٹے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی حراست کو پانچویں، چھٹے یا ساتویں سال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حالات میں تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔ ہماری عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں۔ ہم عنقریب ایک احتجاجی کیمپ لگا رہے ہیں جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک گیلاد رہا نہیں ہوجاتا۔ اس موقع پر انہوں نے صہیونی سرکاری عہدیداروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دو اسرائیلی وزیراعظم، دو جنگی امور کے وزراء اور دو چیف آف آرمی سٹاف گیلاد کو واپس لانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام کی بے فکری اسی طرح جاری رہی تو گیلاد ہمیشہ حماس کے جیلوں میں رہیگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan