Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

پولینڈ فلسطینی رہنما کے قتل میں ملوث موسادی ایجنٹ کو جرمنی کے سپرد کریگا

palestine_foundation_pakistan_european-suspects-involved-in-the-killing-of-hamas-leader-mahmoud-al-mabhouh-uri-brodsky-german-passport

پولینڈ کی مقامی عدالت نے فلسطینی رہنما محمود مبحوح کے قتل میں ملوث موساد کے ایجنٹ کو جرمنی کے سپرد کرنے کا حکم سنا دیا۔ پولینڈ کے شہر وارسا سے پچھلے ماہ پکڑے گئے اوری برودسکی پر قتل کی کارروائی کے لیے جرمنی کا جعلی پاسپورٹ بنوانے کا الزام ہے جس پر برلن حکام نے اس کی جرمن حوالگی کا مطالبہ کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں فلسطین کے مقبول رہنما محمود مبحوح کو دبئی میں ایک ہوٹل کے کمرے میں شہید کر دیا گیا تھا، کارروائی میں حصہ لینے کے لیے موساد کے ایجنٹ دنیا کے متعدد ممالک سے جعلی پاسپورٹ بنوا کر دبئی پہنچے تھے۔ مبینہ طور پر قاتلوں کو جرمنی کا جعلی پاسپورٹ بنوا کر دینے والے برودسکی کے بارے میں پولینڈ کے شہروارسو کی مقامی عدالت کے جج نے کہا کہ عدالت نے ملزم کو سزا دینے کے لیے جرمنی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فاضل جج نے کہا کہ عدالت نے ملزم کے جرم کی تفتیش نہیں کی بلکہ جرمنی حوالگی کی درخواست کے درستگی اور مطلوبہ شخص کی شناخت کی تصحیح کر کے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ اصل جرم کا مقدمہ اب جرمنی کی عدالت میں چلے گا۔ قبل ازیں موسادی ایجنٹ کو پولینڈ پولیس کے اسپیشل یونٹ کے مسلح نقاب پوش سات اہلکاروں کی کڑی حفاظت میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ ملزم کو سات دن تک فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دینے کا حق ہے۔ اسے گزشتہ ماہ کی چار تاریخ کو وارسا کے ائیر پورٹ سے جرمنی کے جاری کردہ یورپی وارنٹ گرفتاری کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا۔ مبحوح کے قاتلوں کے لیے جرمنی کا جعلی پاسپورٹ بنوانے کے علاوہ پولینڈ کے اخبار’’گزیٹا ویبرچا‘‘ کی جانب سے برودسکی پر جاسوسی کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan