اسرائیلی قابض فوج نے دہیشہ پناہ گزین کیمپ میں ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو شدید زخمی کر دیا جبکہ چار فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔
یہ فوجی کارروائی بدھ کی صبح بیت لحم کے جنوب میں دہیشیہ کیمپ میں کی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایک نوجوان فلسطینی کو اسرائیلی قابض فوج نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ فلسطینی کے سینے میں گولی لگی ہے۔
اس صورتحال میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں مجبور کر دیا کہ وہ فوجی جارحیت کو روکیں۔ جس کے بعد دہیشہ کیمپ اور اس کی گلیوں میں تصادم شروع ہو گیا۔
قابض فوج نے فلسطینیوں پر بد ترین شیلنگ کی، گرینیڈ پھینکے اور فائرنگ کی ۔ یہ جھڑپیں کافی دیر جاری رہیں۔ قابض فوج نے دو نوجوانوں سمیت چار فلسطینیوں کو ان کے گھروں میں داخل ہو کراغوا کر لیا۔