مسلم امہ متحد ہو کر قبلہ اول بیت المقدس کے دفاع کی خاطر اٹھ کھڑی ہو، صیہونی فوجیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسجد کی حرمت پامال کرنے پر بھرپور مذمت کرتے ہیں۔مظفر احمد ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، صابر کربلائی، محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، علامہ عقیل انجم قادری، علامہ صادق رضا تقوی
کراچی( )پاکستان کے عوام جمعہ گیارہ اکتوبر کو ’’یوم دفاع وتحفظ مسجد اقصیٰ ‘‘ منائیں، مسلم امہ متحد ہو کر
قبلہ اول بیت المقدس کے دفاع کی خاطر اٹھ کھڑی ہو، صیہونی فوجیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسجد کی حرمت پامال کرنے پر بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما ؤں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ترجمان صابر کربلائی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ صادق رضا تقوی سمیت معروف اہلسنت رہنما علامہ عقیل انجم قادری نے قبلہ اول بیت المقدس کی صیہونی فوجیوں کی جانب سے توہین کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام جمعہ گیارہ اکتوبر کو فلسطینی عوام کی اپیل پر اور مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس (مسجد اقصیٰ ) کو صیہونی درندگی سے محفوظ رکھنے کے لئے ’’یوم تحفظ مسجد اقصیٰ ‘‘ منائیں، انہوں نے ملک بھر کے علمائے کرام ،سیاسی رہنماؤں، مذہبی رہنماؤں ، خطباء ، سول سوسائٹی او ر طلبا ء برادری سمیت پوری امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ جمعہ گیارہ اکتوبر کو قبلہ اول بیت المقدس کے دفاع اور تحفظ کا دن منایا جائے اور اسلامی مقدسات کی حفاظت کے لئے عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک سو سے زائد اسرائیلی صیہونی فوجی قبلہ اول بیت المقدس میں داخل ہوئے اور مسجد کے تقدس کو پامال کرتے رہے تاہم مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف فلسطینیوں نے پوری دنیا کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام کے مقدس مقامات کی حفاظت اور صیہونی جارح ریاست اسرائیل کے دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف جمعہ گیارہ اکتوبر کو ’’یوم دفاع و تحفظ مسجد اقصیٰ ‘‘ منائیں ۔