Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

ملک بھر میں یوم دفاعمسجد اقصیٰ منایا گیا، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئِں

مسجد اقصیٰ کی پامالی اسرائیلی درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مسلم امہ صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑ ی ہو، مسجد اقصیٰ کے دفاع کی خاطر کسی بھی راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ 
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے نسیم صدیقی، صابر کربلائی،علامہ قاضی نورانی صدیقی، مولانا صادق رضا اور مظفر ہاشمی سمیت دیگرکا خطاب
 

فلسطینی مسلمانوں کی اپیل پر جمعہ گیارہ اکتوبر کو ملک بھر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور جماعت

1
مسجد اقصیٰ کی پامالی اسرائیلی درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مسلم امہ صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑ ی ہو، مسجد اقصیٰ کے دفاع کی خاطر کسی بھی راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ 
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے نسیم صدیقی، صابر کربلائی،علامہ قاضی نورانی صدیقی، مولانا صادق رضا اور مظفر ہاشمی سمیت دیگرکا خطاب
 

فلسطینی مسلمانوں کی اپیل پر جمعہ گیارہ اکتوبر کو ملک بھر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور جماعت

اسلامی کے زیر اہتمام ’’یوم دفاع مسجد اقصیٰ ‘‘ منایا گیا اس حوالے سے ملک بھر میں مسجد اقصیٰ کے دفاع اور تحفظ کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ کراچی میں گلشن اقبال میں مسجد بیت المکرم کے باہر کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کراچی کے رہنما نسیم صدیقی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان صابر کربلائی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا صادق رضا، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ سمیت سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی اور دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں میں سابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی اور سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

’’یوم دفاع مسجد اقصیٰ‘‘ کی مناسبت سے مرکزی احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، مسجد اقصیٰ کے دفاع پر جان بھی قربان، فلسطینی مسلمانوں ہم تمھارے ساتھ ہیں اور اسرائیلی دہشت گردانہ کاروائیوں کی مذمت پر مبنی نعرے آویزاں تھے، شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے غاصب اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ قبلہ اول بیت المقدس کی پامالی پر سخت غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی دہشت گرد افواج کو مسلمانوں کے قبلہ اول کی توہین اور پامالیس ے باز رکھا جائے ورنہ پوری دنیا میں امریکہ اور اس کے حواریوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا۔اس موقع پر شرکاء نے امریکہ اور صیہونی اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔
شرکائے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے رہنما نسیم صدیقی کاکہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل نہ صرف مسلم امہ کے دشمن ہیں بلکہ پوری عالم انسانیت کے قاتل ہیں، انہوں نے کہا کہ مصر، یمن، شام،عراق ، لیبیا سمیت پاکستان اور فلسطین میں امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے ہاتھ لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں جو کہ امریکہ سمیت اس ک ے اتحادیوں کے منہ پر بد نما دھبہ ہے، انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف صیہونیوں نے کسی قسم کی سازش کی تو مسلم امہ خاموش نہیں بیٹھے گی ۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے کہا کہ صیہونی اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسجد کی پامالی کی ہے جسے مسلم امہ کبھی معاف نہیں کرے گی، ان کاکہنا تھا کہ قبلہ اول مسجد اقصیٰ نہ صرف مسلمانوں کے لئے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ مسجد اقصیٰ مسلم امہ کے درمیان اتحاد و وحدت کی علامت سمجھی جاتی ہے تاہم مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی جارح ریاست اسرائیل کی گھناؤنی سازش در اصل مسلم امہ کے قلب میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا صادق رضا نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان متحد ہو کر اٹھ کھڑے ہوں اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے عملی طور پر مسجد اقصیٰ کی طرف روانہ ہوں، ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہے اور اگر مسلم امہ متحد ہو جائے اور مزرق وسطیٰ میں موجود امریکی زیر اثر عرب مسلم ریاستیں عالمی سامراجی دہشت گرد طاقتوں کی غلامی سے نکل آئیں تو وہ وقت دور نہیں جب مسجد اقصیٰ (بیت المقدس ) آزاد ہو گا اور مسلمان مسجد اقصیٰ میں آزادانہ عبادت کریں گے۔

 

 

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan