Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی فلسطین کاز کی مکمل اخلاقی و سیاسی حمایت کرتی ہے،سینیٹر کریم خواجہ

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فاؤنڈیشن کے مرکزی سرپرست رہنما و متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیکل ونگ کے مرکزی صدر سینیٹر کریم احمد خواجہ

0Pala5794

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فاؤنڈیشن کے مرکزی سرپرست رہنما و متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیکل ونگ کے مرکزی صدر سینیٹر کریم احمد خواجہ سے کراچی کلب میں ملاقات کی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد میں مرکزی سرپرست اراکین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما قاضی زاہد حسین، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم اور دیگر شریک تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر کریم احمد خواجہ نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے امریکی سفارتخانہ کی تل ابیب سے یروشلم (القدس) منتقلی مسئلہ فلسطین کے حل کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنے گا، ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانہ کی یروشلم منتقلی کے امریکی صدر کے بیان پر سینیٹ میں مسئلہ اٹھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

سینیٹر کریم احمد خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سینیٹر کریم احمد خواجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو عالمی توجہ سے پس پشت ڈالنے کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی اور افغانستان، عراق، شام سمیت متعدد ممالک میں مسائل پیدا کئے گئے، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی فلسطین کے لئے جارج حبش اور لیلی خالد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بہت جلد فلسطین آزاد ہو گا۔

اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر کریم احمد خواجہ کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام اور اغراض و مقاصد سمیت مسئلہ فلسطین کی سیاسی و اخلاقی حمایت کے لئے جاری مسلسل کوششوں سے آگاہ کیا اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانہ کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے مسئلہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی کہ اس مسئلہ پر پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں قرار داد پیش کی جائے اور اس امریکی سفارتخانہ کی یروشلم منتقلی کے معاملے پر احتجاج ریکارڈ کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر سینیٹر کریم خواجہ کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کی رکنیت کی پیش کش بھی کی جس پر سینیٹر کریم خواجہ نے اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی

0Pala5795

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan