فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے علامہ عباس کمیلی کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام جاری ریفرنڈم کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ جمعہ کے روز شہر بھر کی مختلف مساجد بشمول میمن مسجد بولٹن مارکیٹ،مسجد بیت المکرم ،جامع مسجد فاروق اعظم اور دیگر پانچ اہم مقامات پر 40,000سے زائد شہریوں نے اسرائیل کو عالم انسانیت کے لئے خطرہ قرار دیا۔اس موقع پر علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اسرائیل کو عالم انسانیت کے لئے خطرہ قرار دیا اور اپنی بیداری کا ثبوت دیا،ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اوباما کی طرف سے حالیہ ایک بیان میں یہ کہنا کہ فلسطین کو ایک ریاست تسلیم نہیں کریں گے اس بات کی دلیل ہے کہ گذشتہ 62سالوں سے فلسطینیوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کا ذمہ دار امریکا ہی ہے انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی دوہری پالیسی کو ترک کر دے ورنہ وہ وقت بھی دور نہیں کہ جب امریکا شکست خوردہ کی شکل میں دنیا کے خطہ پر موجود ہو گا اور اسرائیل نامی کسی ریاست کا وجد نہیں ہوگا ،انہوں نے مجاہدین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی جد وجہد آزادی میں خدمت کرنے والے مجاہدین یقینا اللہ کی فوج ہیں اور اللہ اپنے گروہ کو ہر صورت کامیاب کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل عالم انسانیت کے لئے خطرہ کے عنوان سے جاری ریفرنڈم میں عوام مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اقواممتحدہ سے اپیل کی کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف سخت ایکش لیا جائے جبکہ انہوں نے عرب خائن حکمرانوں کی سست روی اور امریکی کاسہ لیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مصر کی جانب سے رفح کی سرحد پر آہنی دیوار کی تعمیر در اصل صہیونی منصوبہ ہے جس کی تکمیل میں مصر حکومت مصروف عمل ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمانان عالم مصر کے اس گھناؤنے اقدام کی شدید مذمت کریں اور رفح سرحد پر آہنی دیوار کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔