Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

پاکستانی طلباء غزہ پر ہونے والے صیہونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،

 

 

 

پاکستانی طلباء غزہ پر ہونے والے صیہونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان غزہ پر حملوں کے خلاف قرار داد مذمت جاری کرے، پاکستان میں اسرائیلی اقتصادی کمپنیوں کو فی الفور بند کیا جائے۔
صابر کربلائی، محمد سلمان، محمد طحہٰ،غیور عباس، خلیل ستی، عبد الباسط، عثمان ریاض اور دیگر کا اظہار خیال

pic

 

 

 

پاکستانی طلباء غزہ پر ہونے والے صیہونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان غزہ پر حملوں کے خلاف قرار داد مذمت جاری کرے، پاکستان میں اسرائیلی اقتصادی کمپنیوں کو فی الفور بند کیا جائے۔
صابر کربلائی، محمد سلمان، محمد طحہٰ،غیور عباس، خلیل ستی، عبد الباسط، عثمان ریاض اور دیگر کا اظہار خیال
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ

کراچی( )پاکستانی طلباء غزہ پر ہونے والے صیہونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان غزہ پر حملوں کے خلاف قرار داد مذمت جاری کرے، پاکستان میں اسرائیلی اقتصادی کمپنیوں کو فی الفور بند کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی اور پاکستان کی طلباء تنظیموں کے رہنماؤں بشمول مسلم اسٹونٹس فیڈریشن نواز کے رہنماؤں خلیل ستی، میاں عاصم، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما غیور عباس، علی عابدی، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی کے صدر محمد طحہٰ، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے رہنماؤں محمد سلمان، مصعب بن عقیل، انجمن طلبہ اسلام کے صوبائی رہنما عبد الباسط سمیت نیشنل یوتھ آف پاکستان کے عثمان ریاض اور ثاقب حسین نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں کے ایک مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء برادری کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ غزہ پر جاری صیہونی جارحیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور پاکستان کے نوجوان اور طلباء برداری مصیبت کی اس گھڑی میں فلسطینیوں کے ساتھ ہے، ان کاکہنا تھا کہ مغربی ممالک اور یورپی یونین سمیت اقوام متحدہ کو چاہئیے کہ خونخوار درندے اسرائیل کو لگام دیں بصورت دیگر پاکستان بھر میں اسرائیلی اقتصادی کمپنیوں کو نکال باہر کیا جائے گا، انہوں نے پاکستان حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر جاری صیہونی دہشت گردانہ حملو ں کے خلاف عالمی سطح پر صدائے احتجاج بلند کرے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی مصنوعات کا بائیکا ٹ کر دیں اور غزہ کے مظلومین کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں، اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس برس جمعۃ الوداع یوم القدس کو زیادہ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور پاکستان بھر میں مشترکہ جد وجہد جاری رہے گی۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیو ں کو سراہا گیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

 

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan