Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ہونے والی ’’آل پارٹیز کانفرنس ‘‘ کے لئے رابطوں کا سلسلہ جاری

 

 

 

رضا ربانی، تاج حیدر،سلیم ضیا، نہال ہاشمی، علامہ امین شہیدی، معراج الہدی، قاری عثمان ، امتیاز شیخ، حلیم عادل سمیت ناز بلوچ اور عالمگیر خان،علامہ عباس کمیلی، شاہد غوری، احمد رضا قصوری و دیگر کی کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی
کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی میں غزہ کی موجودہ صورتحا ل اور یوم القدس کی مناسبت سے

plf alquds

 

 

 

رضا ربانی، تاج حیدر،سلیم ضیا، نہال ہاشمی، علامہ امین شہیدی، معراج الہدی، قاری عثمان ، امتیاز شیخ، حلیم عادل سمیت ناز بلوچ اور عالمگیر خان،علامہ عباس کمیلی، شاہد غوری، احمد رضا قصوری و دیگر کی کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی
کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی میں غزہ کی موجودہ صورتحا ل اور یوم القدس کی مناسبت سے منعقد ہونیو الی ’’کل جماعتی کانفرنس‘‘ بعنوان ’’ زخمی زخمی قدس پکارا، اب تو مسلم جاگ خدارا!‘‘ کے لئے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ہیں جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن کا وفد علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کی سربراہی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی میں غزہ کی موجودہ صورتحا ل اور یوم القدس کی مناسبت سے منعقد ہونیو الی ’’کل جماعتی کانفرنس‘‘ بعنوان ’’ زخمی زخمی قدس پکارا، اب تو مسلم جاگ خدارا!‘‘ کے لئے اب تک پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی، تاج حیدر، پاکستا ن مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں سلیم ضیاء، نہال ہاشمی، پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما حلیم عادل شیخ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی، علامہ صادق رضا تقوی، پاکستان تحریک انصاف کی محترمہ ناز بلوچ، عالمگیر خان، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، جمعیت علماء اسلام ف کے قاری عثمان، جعفریہ الائنس پاکستان کے علامہ عباس کمیلی، جماعت اسلامی کے معراج الہدیٰ، پاکستا ن مسلم لیگ ف کے امتیاز شیخ، آل پاکستان مسلم لیگ کے احمد رضا قصوری، سنی اتحاد کونسل کے فیصل عزیزی، شیعہ ایکشن کمیٹی کے علامہ مرزا یوسف حسین، پائلر کے کرامت علی، ہیومن رائٹس نیٹ ور کے شہزاد مظہر، شیعہ علماء کونسل کے علامہ ناظر تقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ عقیل انجم، جماعۃ الدعوۃ کے مزمل ہاشمی، پاکستان عوامی تحریک کے ڈاکٹر ایس ایم ضمیر ،پاکستان سنی تحریک کے شاہد غوری سمیت دیگر کو دعوت دی گئی ہے جبکہ تمام معزز مقررین نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے، واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میں آل پارٹیز کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، تاہم کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس 14جولائی کو منعقد ہو گی،جبکہ اسلام آباد اور ملتان میں 12جولائی اور لاہور اور کوئٹہ میں13جولائی کو منعقد ہو گی، جس میں ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوں گے۔

 

 

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan