Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

وکی لیکس امریکا اسرائیل خفیہ تعلقات منظرعام پر لانے کے لیے پرعزم

palestine_foundation_pakistan_wikileaks-whistleblower-website

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل میں امریکی سفارت خانے نے اسرائیلی وزارت خارجہ کو بتایا ہے کہ ویب سائٹ ’’وکی لیکس‘‘ نے واشنگٹن اور تل ابیب کے خفیہ تعلقات کے متعلق چار لاکھ دستاویز منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔ اسرائیلی سفارت خانے کے ایک عہدے دار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے سفارتی مواد اور رپورٹوں پر مشتمل بہت سی دستاویز واشنگٹن بھیجی گئی ہیں جنہیں منظر عام پر لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دستاویز کی اشاعت سے دونوں ملکوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے لیے اسرائیل کو تیار رہنا چاہیے۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان کرٹ ھبر نے اسرائیل کے ایوان وزیراعظم کو یہ پیغام بھیجنے کی تردید نہیں کہ ’’وکی لیکس‘‘ پر دستاویز کی اشاعت سے شدید نقصان ہو گا۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار ’’نیویارک ٹائمز‘‘ برطانوی اخبار ’’گارڈین‘‘ اور جرمن اخبار ’’ڈیر شیگل‘‘ نے شائع کی جانے والی دستاویز کا کچھ حصہ بطور تمہید شائع کر دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan