Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے اسرائیل سے متعلق بیان پر تردید جاری

آزاد کشمیر(مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن ) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ترجمان نے سردار تنویر کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں جاری گذشتہ بیان کی تردید جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے امت مسلمہ میں پاکستان کے کردار بارے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں مسلم امہ کے موقف کو بھی من و عن سنا جائے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔
ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر خان نے اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں پاکستان کو بھی اسرائیل کو تسلیم کر لینا چاہئے۔ اس بیان کے بعد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ کام کرنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بیان کی شدید مذمت کی تھی اور سوشل میڈیا پر پاکستان کے عوام نے سردار تنویر کی جانب سے پاکستانی عوام اور قائد اعظم کے افکار کی توہین پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا تھا جس کے بعد جمعہ کے روز ملک بھر میں مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کی شدید مذمت کی گئی تھی تاہم ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے عوام فلسطین اور کشمیر سے متعلق کسی بھی ایسے بیان پر خاموش نہیں رہتے جو فلسطینی و کشمیری عوام کے حقوق کے خلاف ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan