Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

وحشیانہ تشدد سے اسرائیلی جیل میں فلسطینی اسیر شہید

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner23

فلسطین میں اسیران کے لیے کام کرنے والے ادارے”مرکز برائے امور اسیران” نے انکشاف کیا ہےکہ مقبوضہ فلسطین میں “رملہ” صہیونی عقوبت خانے میں مقبوضہ بیت المقدس سےتعلق رکھنے والے 37 سالہ محمد عبدالسلام عابدین جیل اہلکاروں کے تشدد کے باعث جام شہادت نوش کر گئے ہیں، جس کے بعد اسرائیلی جیلوں میں تشددسے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 199 ہو گئی ہے۔ انسانی حقوق تنظیم کی جانب سے جمعرات کے روز جاری ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسیر عبدالسلام عابدین گذشتہ طویل عرصے سے مختلف نوعیت کی مہلک امراض میں مبتلا تھے جبکہ انہیں اسرائیلی طبی عملے کی جانب سے علاج معالجے میں لاپرواہی کے ساتھ ساتھ تفتیش کاروں کی طرف سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا، جس کے باعث بدھ کی شام وہ وحشیانہ تشدد کے باعث دم توڑ گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی تفتیش کار خود کو عالمی سطح پر کسی قسم کی جوابدہی سے بچانےکے لیے فرار کے مختلف بہانے تراش رہے ہیں،قابض جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسیر عبدالسلام عابدین کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ اس نےخود کشی کر کے خود ہی اپنی جان لی ہے۔ دوسری جانب نصرت اسیران کی قومی کمیٹی کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر ریاض اشقر نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی عبدالسلام عابدین کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت حماس سے تھا اور وہ “محطہ” کے مقام پر اس وقت شہید ہوئے جب انہیں رملہ جیل سے ایک دوسری جیل میں منتقل کیا جا رہا تھا۔ادھر عبدالسلام عابدین کے اہل خانہ کا کہنا ہےکہ ان کی عابدین سے ملاقات گذشتہ پیر کے روز ہوئی تھی۔ عابدین شہید کی اہلیہ نے بتایا ملاقات کے وقت بھی تشدد اور مسلسل بیماریوں کے باعث ان کے شوہر شدید نقاہت کی حالت میں تھے۔انہوں نے کہا کہ جیل میں اسیر سے ملاقات کے بعد ان کی تشویش ناک صورت حال سے انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی آگاہ کیا اور ان سے اسیر کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ عبدالسلام عابدین کو تقریبا ایک سال قبل مقبوضہ بیت المقدس سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب ان کی گاڑی سے دو صہیونی پولیس اہلکار ٹکرا کر معمولی زخمی ہو گئے تھے۔ گرفتاری کے بعد اسرائیلی انتظامیہ نے ان پر گاڑی پولیس اہلکاروں پر چڑھانے کے الزام کے تحت مقدمہ چلایا تھا، دوران حراست ان پر وحشیانہ تشدد کیا گیا جس کے باعث ان کی حالت مزید بگڑ گئی تھی۔ واضح رہے کہ عبدالسلام عابدین اسرائیلی جیلوں میں شہید ہونے والے پہلے شہید نہیں بلکہ اس سے قبل صہیونی انتظامیہ کے بہیمانہ تشدد کے باعث 198 فلسطینی اسیران جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan