( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں تحریک کے جھنڈوں سمیت پوسٹرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےجن پر نیتن یاہو کے منسوخ شدہ دورہ امارات اور دوسرے عرب ممالک سے دوستانہ تعلقات استوار کر نے سے متعلق نعرے درج تھے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزفلسطینی آزادی تحریک موومنٹ الاحرارکی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے متحدہ عرب امارات سمیت متعدد عرب ممالک کے دورے کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مظاہرین نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں تحریک کے جھنڈوں سمیت پوسٹرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نیتن یاہو کے منسوخ شدہ دورہ امارات اور دوسرے عرب ممالک سے دوستانہ تعلقات استوار کر نے سے متعلق نیتن یاہو پر ووٹوں کے حصول کی کوششوں کے الزامات کے نعرے درج تھے۔
اس موقع پر تحریک کے سربراہان کی جانب سے کہا گیا کہ نیتن یاہو کے یہ دورے ان زیر اثر سیاسی، قومی اور اخلاقی نظام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبوں کا ایک حصہ ہیں جو عرب ملکوں کے ذریعے فلسطین کو توڑنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب صہیونی حکام کے ان دوروں کے پیچھے اسرائیلی عوام کے ذہنوں میں اٹھتے ان سوالوں کو خاموش کرنا ہے جو عرب ممالک اور عالمی سطح پر اسرائیل کا برا تصور پیش کر تے ہیں۔