Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شب معراج پر 50 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں ‌عبادت کے لیے آمد

فلسطین ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ریاست کی طرف سے کڑی پابندیوں اور کرونا وبا کی وجہ سے عاید کردہ قدغنوں کے باوجود مسجد اقصیٰ شب معراج کے موقعے پر فلسطینی مسلمانوں سے بھر گئی۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع کے مطابق شب معراج کے موقعے پر مسجد اقصیٰ کی رونقیں دوبالا ہوگئیں۔ اس موقعے پر پچاس ہزار سے زاید فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں حاضری دی۔ فلسطینی شہری بیت المقدس کےتمام مقامات سےقبلہ اول میں پہنچے۔ اس کے علاوہ مقبوضہ بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں سے بھی فلسطینیوں کی بڑی تعداد نےمسجد اقصیٰ میں حاضری دی۔

اس موقعے پر مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

قبل ازیں مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری کی ایک اپیل سامنے آئی تھی جس میں انہوں‌نے بیت المقدس کے مسلمانوں سے بالخصوص اور پورے فلسطینی مسلمانوں سے بالعموم اپیل کی تھی کہ وہ شب معراج کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں حاضری کو یقینی بنا کر قبلہ اول کے ساتھ اپنے ایمانی اور دینی رشتے کا اظہار کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan